“جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل ” اس حوالے سے ہمارا بات نہ کرنا ہی مناسب ہو گا ۔۔ عمران خان کی بہنوں کا میڈیا ٹاک میں ردعمل

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

عمران خان کی بہنیں اپنے بھائی سے جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا کو تفصلات اور ضمانت کی درخواستوں بارے تفصیلات سے آگاہ کر رہی تھیں کہ عین اسی وقت سوشل میڈیا پر پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دیئے جانے کی خبر ہاٹ نیوز بن کر وائرل ہوئی ۔ میڈیا ٹاک میں موجود ایک صحافی نے عمران خان کی بہنوں کو اس حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے ردعمل جاننا چاہا تو ان دونوں بہنوں نے پہلے ایک دوسرے کی طرف دیکھا اور پھر علیمہ خان نے یہ جواب دیا کہ ہمارا اس حوالے سے بات نہ کرنا ہی مناسب ہو گا۔ ہم نے تو اب تک صرف ایوب خان کو ہی خود کو فیلڈ مارشل بنانے کے بارے میں سنا تھا۔ علیمہ خان نے اپنے بھائی کی القادر کیس بارے ضمانت کی درخواستوں کی اعلیٰ عدلیہ میں سماعت بارے کہا کہ ہمیں تشویش لاحق ہے کہ ان درخواستوں کو جان بوجھ کے لٹکایا جا رہا ہے ایسا لگ رہا ہے کہ عدالتوں میں گرمیوں کی چھٹیاں ہو جائیں گی لیکن ان درخواستوں پر سماعت مکمل اور فیصلہ نہیں ہو پائے گا اور پھر ستمبر تک یہ درخواستیں التواء میں ڈال دی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے وقت اہم پارٹی افراد بھی موجود تھے انہوں نے عمران خان کو یقین دلایا کہ جب بھی آپ کی ضمانت درخواستوں کی سماعت ہو گی وہ سب ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ احاطہ عدالت میں موجود ہوں گی اور آپ سے اظہار یک جہتی کریں گے۔

عمران خان کا پاک بھارت کشیدگی کے دوران جیل میں کسی اہم ملاقات کی بالواسطہ تردید۔ ن لیگ سے مذاکرات سے انکار کا اعادہ۔

میڈیا ٹاک میں موضوع گفتگو تو عمران خان سے بہنوں کی ملاقات کے دوران ہونیوالی تفصیلات بارے آگاہی تھا لیکن ایک معمول کے عام سے سوال کا جواب یوں اہم بن گیا کہ عمران خان کی بہنوں کے بقول عمران خان سے بھارت کی مسلط کردہ کشیدگی کے دوران جیل میں کوئی “اہم ملاقات ” نہیں ہوئی جس پر ضمنی سوال میں اس “اہم ملاقات ” کی تصدیق کے حوالے سے باخبر صحافی کہلوانے والے نجم سیٹھی کے دعوے کا بھی ذکر کیا گیا جس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ اچھا یہ نجم سیٹھی نے بولا ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے عمران خان کے ساتھ ہونیوالی تازہ ترین ملاقات میں بھارتی جارحیت کے خلاف “اہم ملاقات” پر رضامندی بارے بتایا کہ اگر ایسی کوئی ملاقات ہو چکی ہوتی تو پھر عمران خان اب کیوں یہ ہمارے سامنے کہتے کہ وہ پاکستان کی خاطر مودی کے خلاف ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے یہ وضاحت بھی کہ عمران خان نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ کسی ڈیل کے تحت اس ملاقات کی خواہش ظاہر نہیں کر رہے ہیں بلکہ صرف اور صرف پاکستان کی خاطر ملاقات کے متمنی ہیں عمران نے یہ بھی واضح کیا کہ ن لیگ کے ساتھ کسی صورت مذاکرات نہیں ہوں گے کیونکہ ن لیگ نے پاکستان کی سیاسی اخلاقی اقدار کو نقصان پہنچایا ہے انہوں نے شاہ محمود پر سائفر کیس میں دباؤ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وہ ڈٹ کر کھڑے رہے اور یہ سائفر کیس ختم بھی ہو گیا مگر رہائی میں مل سکی۔

عمران خان اپنے بیٹوں سلیمان اور قاسم کے انٹرویو پر بہت خوش لیکن پاکستان آنے کے پروگرام پر متفکر”. حالات بہتر ہونے تک انتظار کرنے کی نصیحت۔

عمران خان اپنے بیٹوں سلیمان اور قاسم کے انٹرویو پر بہت خوش لیکن پاکستان آنے کے پروگرام پر متفکر”. حالات بہتر ہونے تک انتظار کرنے کی نصیحت کردی ۔ اس حوالے سے عمران کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جیل میں تازہ ترین ملاقات کے دوران عمران خان کو جب ان کے صاحبزادوں کے انٹرویو اور گفتگو بارے بتایا گیا تو وہ بہت خوش دکھائی دیئے اور بار بار استفسار کرتے رہے کہ سلیمان اور قاسم نے اور کیا کہا؟!. جب عمران خان کو یہ بتایا گیا کہ سلمان اور قاسم پاکستان آنے کا پروگرام بنا رہے ہیں تو وہ متفکر ہو گئے اور کہنے لگے کہ ان دونوں کیلئے میری یہی نصیحت ہے کہ وہ پاکستان آنے سے پہلے یہاں کے حالات بہتر ہونے کا انتظار کریں۔ عمران خان اپنے بیٹوں کے انٹرویو کے دوران ان کی طرف سے ماضی میں وقتاً فوقتاً کی جانے والی نصیحتوں کا ذکر کیے جانے پر بھی خوشی کا اظہار کیا اور اپنے بیٹوں کے انٹرویو کو دانشمندانہ قرار دیتے رہے۔

  • Related Posts

    پاکستان کے 67 ہزار پرائیویٹ عازمین حج کو روانگی میں مشکلات کا سامنا۔ نامور علماء کرام اور سیاسی رہنماؤں نے معاملہ حکومت کو پیش کردیا

    :محمد ندیم قیصر…

    فیلڈ مارشل کا عہدہ: عسکری وقار کا بلند مینار۔جب کوئی قوم اپنے محسنوں کو عزت دیتی ہے تو درحقیقت وہ اپنی تاریخ کو وقار بخشتی ہے۔ اسی عزت و وقار کا ایک نمائندہ عہدہ ہے: فیلڈ مارشل۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *