
:گوہر رحمان شیخ(ملتان)
:تفصیلات
دولت گیٹ چوک کے قریب 40 برس پرانی سیوریج لائن میں شگاف پڑنے کے بعد واسا حکام متحرک ہوگئے اور 18 انچ قطر والی متاثرہ سیوریج کی مرمت کیلئے ہنگامی بنیاد پر اقدامات کا آغاز کردیا گیا۔متاثرہ علاقے میں ٹریفک کو ون وے کردیا گیا اور کراؤن فیلیئر کے باعث بڑا کھڈا پڑنے والے حصہ کو حفاظتی نقطہ نظر سے پلاسٹک ڈوری کی حد بندی کردی گئی ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضاخان نے دولتِ گیٹ چوک کے قریب کراؤن فیلئیر کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے اور جبکہ تمام ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج کو حالیہ شدید گرمی کی لہر میں کراؤن فیلیئر کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر اپنی اپنی حدود میں الرٹ رہنے کی ہدایت کی اور شاہراہوں ،گلیوں میں کراؤن فیلیئر کے ابتدائی اسباب سامنے آنے پر فوری طور پر حفاظتی اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا ہے نیو ملتان سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے رپورٹ پیش کی گئی تھی کہ دولت گیٹ چوک کے قریب سیوریج لائن میں شگاف پڑگیا ہے جس پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے ڈائریکٹر ورکس عارف عباس کے ہمراہ موقع کا دورہ کیا انہوں نے تمام ضروری حفاظتی انتظامات یقینی بنانے اور نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ سنٹرل ڈویژن محمد وقاص کو موقع پر تمام ضروری اقدامات کرنے اور ڈی واٹرنگ پمپ کو مسلسل آپریشنل رکھنے کی ہدایت کی اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 18 انچ قطر کی بوسیدہ سیوریج لائن پر شگاف پڑا ہے اور یہ سیوریج لائن 40 سال سے زائد پرانی ہے اس دوران ایم ڈی واسا خالد رضا خان نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کراؤن فیلیر کی مرمت کا کام مکمل کرنے کا حکم دیا تھا ۔ واسا ترجمان کے مطابق واسا حکام الرٹ ہیں اور کراؤن فیلیئر والے علاقہ میں امدادی کارروائیوں کو ہنگامی بنیاد پر مکمل کیا جا رہا ہے۔