
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
ریجنل ٹیکس افس ملتان نے نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کے خلاف فوری کارروائی کی ہے۔ 13 کروڑ سے زائد مالیت کے برانڈز سگریٹس کو نذر آتش کردیا گیا۔چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس افس ملتان ڈاکٹر محمد سرمد قریشی کے حکم پر زاھدہ سرفراز کمشنر کارپوریٹ زون۔ عبدالحفیظ نظامانی کمشنر ملتان زون ۔ محمد ظفر حیدر جپہ کمشنر ڈیرہ غازی خان زون اور راے علی عدنان خان ڈایریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو ملتان و ریجنل کوارڈینیٹر سلیم الرحمان ایڈیشنل کمشنر کی زیر نگرانی نان ٹیکس پیڈ سگریٹ کی بھاری مقدار کو تلف کیاگیا۔ اس موقع ملتان ٹیکس بار سید چن شاہ گیلانی۔ میڈیا اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ قانونی کاروائی کے بعد سگریٹ مکمل طور پر بحق سرکار ضبط ھو چکے تھے ۔ سگریٹ کو سوجان پور روڈ ملتان پر آگ لگا کر تلف کیاگیا۔ سگریٹ کی مالیت 148 ملین بنتی ھے۔ چیف کمشنر نے کہا کہ ھماری ٹیم نے بڑی محنت اور ھمت سے کام لیتے ہوئے سگریٹ کو پکڑا جن پرٹیکس کی ادائیگی نھیں ہوئی تھی۔ ٹیم میں رب نواز بھٹی اسسٹنٹ کمشنر ۔ محمد عامر انسپکٹر اور لیاقت علی آڈیٹر بھی شامل ھے۔ انہوں نے کہا کہ ریجنل ٹیکس افس کی حدود میں کسی غیر قانونی سگریٹ کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں دیں گے۔
جعلی اور ناقص غیر میعاری سگریٹ ھونے کی وجہ سے کوئی ٹیکس جمع نھیں ھوا:حکام
ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک اور ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو حکام کے مطابق زیر تحویل سگریٹ کی قانونی کاروائی کے بعد مالکان کو سیلز ٹیکس۔ ایکسائز ڈیوٹی اور جرمانہ جمع کروانے کا موقع دیا گیا مگر جعلی اور ناقص غیر میعاری سگریٹ ھونے کی وجہ سے کوئی ٹیکس جمع نھیں ھوا۔ اب یہ سگریٹ ذائدالمیعاد اور مضر صحت ھو چکے تھے۔ اج تقریباً 3ہزار کارٹن سگریٹ کو جلا کر تلف کر دیا گیا ھے۔ سگریٹ کی مالیت تقریباً 13 کروڑ 50 لاکھ بنتی ھے جن میں سیلز ٹیکس اور ایکسایز ڈیوٹی کی مد میں تقریباً 136 ملین کی چوری کر کے ملکی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا تھا – بغیر ڈیوٹی ادا شدہ سگریٹ مقامی طور پر تیار کئے گئے جعلی سگریٹ کا کاروبار کرنے والوں اور سیلز ٹیکس ایکٹ، 1990ی اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ، 2005 ءکے تحت رجسٹریشن کرائے بغیر قابل ٹیکس اشیاء بنانے والے افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کی جا رہی ہیں کیونکہ یہ لوگ قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کا باعث بن رہے ہیں – دریں اثناء ایف بی آر حکام کے مطابق نان ٹیکس پیڈ سگریٹ کی خرید و فروخت پرقانون میں سگریٹ ضبط کرنے کے ساتھ 25ہزار روپے جرمانہ اور تین سال قید کی سزا رکھی گئی ہے وزیراعظم پاکستان کے ویژن اور چیئرمین ایف بی آر کی خصوصی ہدایات کے مطابق سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کی روک تھام کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کی ٹیمیں پورے پاکستان میں متحرک ہے۔ ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کی ٹیمیں پورے ملک میں اپنے ریجنل کو آرڈینیٹرز اور سینٹرل کوآرڈینیٹر انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن اسلام آبادکی نگرانی میں موثر طریقے سے سر گرم ہیں۔