
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
پاکستان کی پاور لفٹنگ سسٹرز میں سے ایک معروف نام اور پاور لفٹر سے ویٹ لفٹر بننے والی سائبل سہیل نے تاریخ رقم کردی وہ دوحہ(قطر) میں ہونے والی ایشئن ویٹ لفٹنگ ماسٹرز چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔یہ کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن سیائبل کا ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں بین الاقوامی ڈیبیو بھی تھا۔ سائبل نے گزشتہ برس ایک انٹرنیشنل مقابلے میں بھی 6 گولڈ میڈل جیتے تھے اس مقابلے میں پاور لفٹنگ سسٹرز نے مجموعی طور پر سونے کے 15 تمغے جیتے تھے۔31 سالہ پاور لفٹر سائبل نے بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ ایشئن چیمپئن شپ میں پاکستانی پرچم بلند کرنے کا خواب دیکھا اور یہ وہ مقصد تھا جو انہوں نے گزشتہ سال ایشین کامن ویلتھ پاور لفٹنگ اور کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن بننے کے بعد اپنے لیے طے کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا مقصد اپنے ملک کا نام فخر سے بلند کرنا ہے، ہم نے کھیل کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، لیکن مجھے اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اس تمام کوشش اور لگن کا صلہ ملے۔سائبل جنہوں نے 59 کلوگرام کیٹیگری میں حصہ لیا اور مجموعی طور پر95 کلو وزن اٹھا کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔ وزن اٹھانے کی کیٹیگری کے مطابق انہوں نے سنیچ میں 40 کلو وزن اٹھایا۔کلین اینڈ جرک میں اس نے 55 کلوگرام وزن اٹھا کے بہترین کارکردگی دکھائی۔
سائبل پاور لفٹنگ اور ویٹ لفٹنگ فائیو سسٹرز میں سب سے بڑی۔ پانچوں بہنیں کامن ویلتھ گیمز میں 15 گولڈ میڈل جیتنے کا منفرد ریکارڈ بنا چکی ہیں۔
سائبل پاور لفٹنگ اور ویٹ لفٹنگ فائیو سسٹرز میں سب سے بڑی ہیں،ان کی ٹوئنکل سہیل، ویرونیکا سہیل، اور مریم سہیل بھی کھیل میں مختلف لیول پر متاثر کن کارکردگی دکھا چکی ہیں۔سائبل سمیت پاور لفٹنگ سسٹرز نے گزشتہ سال کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں ایک انوکھا ریکارڈ بنایا جب انہوں نے مجموعی طور پر 15 گولڈ میڈل حاصل کیے۔
سائبل نے ان 15 میں سے چھ میں اکیلے کامیابی حاصل کی۔ان بہنوں کا تعلق لاہور کی مسیحی برادری سے ہے اور وہ قوم کے لیے ایک روشن مثال ہیں جہاں اقلیتی گروہوں سے شاذ و نادر ہی کوئی کھلاڑی آگے آتا ہے۔تاہم سائبل ٹوئنکل کو اس کھیل سے متعارف کرانے کا کریڈٹ دیتی ہیں اور وہ اپنے کوچ رشید ملک کی شکر گذار ہیں کہ انہوں نے ان چاروں کی رہنمائی کی اور انہیں لاہور میں ان کے کلب میں تربیت دی
سائبل جنہوں نے پاور لفٹنگ میں پاکستان کے لیے بہت سارے اعزازات حاصل کیے ہیں، لیکن انہوں نے کبھی ویٹ لفٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا، سائبل نے بتایا کہ ذاتی طور پر یہ ان کا ایک بین الاقوامی ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں حصہ لینا ایک ڈیبیو تھا اور ایک خواب تھا کیونکہ وہ ہمیشہ ویٹ لفٹنگ میں ہی بہتر سے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش میں رہتی تھی ۔ان۔کی ہمشیرہ ٹوئنکل نے ہی ان کی کوچنگ کی ۔