عدالتیں جب فیصلہ موخر کرتی ہیں تو انصاف میں تاخیر بھی انصاف کا قتل ہے مولانا فضل الرحمان

گوہر رحمان شیخ (ڈیجیٹل ہیڈ)

:تفصیلات

ملتان میں مولانا فضل الرحمن نے جامعہ قاسم العلوم میں فضلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیا میں ایک امن اور معیشت بہت ضروری ہے,دنیا میں اللّٰہ کی نعمتوں کا انکار بھوک اور بدامنی ہے, عدالتیں جب فیصلہ موخر کرتی ہیں تو انصاف میں تاخیر بھی انصاف کا قتل ہے,اگر حکمران مسئلے کے حل کے لیے کوشش کریں تو مسئلہ حل ہو جاتا ہے,چھبیسویں ترمیم آئین کے اندر لے آئے پہلے تو دیکھا نہیں رہے تھے جب مسودہ ہم نے دیکھایا تو وہ کالا ناگ تھا,چھپن شقوں پر مشتمل تھا ہم نے ایک ماہ کے اندر دلیل کی جنگ لڑکر حکومت کو چونتیس شقوں سے دستبردار کروایا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا مجھے افسوس ہوتا ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں سب سے مشکل چیز اسلام بن گیا یے,ہمارا ایک پارلیمانی کردار ہے جبکہ چھبیسویں آئینی ترمیم لیکر آگئے پہلے تو دیکھایا نہیں اس میں کیا بلا ہے سب سے پہلا حملہ اس میں انسانی حقوق کی شق پر تھا,چھپن شقوں پر مشتمل تھا جس میں ہم نے دلیل کی جنگ لڑ کر حکومت کو صرف بائیس شقوں پر لے آئے جس سے ادارے بھی محفوظ ہوگئے جبکہ ہم قومی اسمبلی میں آٹھ اور سینیٹ میں پانچ ہیں جب اللہ تعالی کام لیتا ہے تو کچھ امتحان بھی لیتا ہے اور پھر کامیاب بھی کرتا ہے,مولانا فضل الرحمان نے کہا مدراس کو توڑا گیا ہم نے یہ جنگ بھی لڑی اور کامیاب ہوئے لیکن یہ جنگ ابھی باقی ہے ہم نے جاگتے رہنا ہے,سیاسی معاملات میں تو نشیب و فراز چلتے رہتے ہیں لیکن ہم نے سفر جاری رکھنا ہے,مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا عدالتیں جب فیصلہ موخر کرتی ہیں تو انصاف میں تاخیر بھی انصاف کا قتل ہے,اگر حکمران مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ کوشش کریں تو مسئلہ حل ہو جاتا ہے,ملکوں کے معاملات کو حل کرنے کے لیے باہمی مشاورت ہونی چاہیے جبکہ پارا چنار میں مسلکی فساد نہیں ہے بلکے جائیدادی جنگ ہے جو کہ ایک لمبے عرصے سے وہاں کے قبائل میں چل رہی ہے۔

  • Related Posts

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نےایک ماہ میں 4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھجوانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ حکومت کا اظہار تشکر ۔ سرکاری پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار

    محمد ندیم قیصر…

    پاکستان بیلاروس سربراہان ملاقات میں باہمی مفاہمت کی مختلف یادداشت پر دستخط ۔ تجارت، اقتصادی تعاون کے عزم کا اظہار

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *