قانون کا احترام ممتا پر بازی لے گیا۔ ماں کے اپنے مفرور بیٹے کو اپنے ہاتھوں گرفتار کروانے کے معاملہ نے ملیر جیل سے بھاگنے والے واقعہ کو جذباتی ٹچ دے دیا۔

 

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

زلزلہ کے جھٹکوں میں ملیر جیل کراچی میں مقید سینکڑوں قیدیوں میں ہلچل۔ اضطراب کے ساتھ جیل حکام کے ساتھ مڈ بھیڑ ۔توڑ پھوڑ اور دو سو سے زائد قیدیوں کے فرار ۔ دوبارہ گرفتاری ۔مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلگتے ہوئے ایشو میں ایک منفرد انوکھے واقعہ کی گونج سب پر بھاری پڑ گئی ہے کہ جب ایک ماں اپنے مفرور قیدی بیٹے کو لے کر جیل پہنچ گئی اور اپنے ہاتھوں سے اپنے لخت جگر کو متعلقہ حکام کے حوالے کرتے ہوئے یہ اپیل التجا کرتے ہوئے اپنے گھر کو واپس ہوئی کہ میرے بیٹے کی زلزلہ کے دوران موقع پا کر جیل سے فرار ہونے کی نادانی کو معاف کردینا۔ کوئی سزا نہ دینا ۔ اگرچہ جیل حکام کی طرف سے غیر سرکاری طور پر اس بیٹے کے فرار اور ماں کا خود جیل میں لانے کے واقعہ پر تو مثبت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے لیکن عمومی طور جیل سے مفرور قیدیوں بارے کسی بھی سزا کے تعین کے وقت ہی کوئی فیصلہ کیا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سے پیوستہ رات کو ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے قیدیوں کے فرار کے واقعہ کے دوران جنم لینے والے اس واقعہ کی جو تفصیلات زیر گردش ہیں ان کے مطابق یہ واقعہ ممتا اور بیٹے کے درمیان جذباتی تعلق واسطہ کے پس منظر میں ایک فلمی کہانی کا سین دکھائی دیا کہ فرار ہونے والے ایک قیدی کو اُس کی والدہ نے خود جیل واپس لا کر حکام کے حوالے کر دیا۔رپورٹس کے مطابق مذکورہ قیدی جب جیل سے فرار ہو کر گھر پہنچا تو اُس کی والدہ نے نہ صرف اُسے سمجھایا بلکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُسے فوراً پولیس کی نگرانی میں واپس جیل پہنچا دیا۔زلزلہ کے دوران سینکڑوں قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعہ کے دوران جب سکیورٹی حکام مفروروں کی تلاش میں عزیز واقارب کے گھروں پر چھاپے مار رہے تھے تو ایسے وقت ایک مفرور قیدی کو ماں کا خود لے کر جیل پہنچنے کے واقعہ دیکھنے والوں کو متاثر کیا اور سزا کے مرحلہ میں معافی یا کم از کم ریلیف دیئے جانے کہ چہ میگوئیاں سنائی دیتی رہیں اور سوشل میڈیا پر اس ماں کے کردار کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ شہریوں نے تبصروں میں کہا کہ ایسی مائیں معاشرے کا وقار ہیں، اور ایمانداری اور تربیت کی روشن مثال ہیں۔

  • Related Posts

    بجٹ میں حکومت کے ساتھ۔ لیکن اگر ریلیف نہ ملا تو پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہو گی: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی

    : محمد ندیم…

    سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ معطلی۔ بھارت کو معرکہ حق کی طرح منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ: قومی آبی ذخائر بارے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بریفنگ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *