
گوہر رحمان شیخ (ڈیجیٹل ہیڈ)
:تفصیلات
ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ شہر اولیاءمیں بزنس فزیلیٹیشں سنٹر مکمل فعال کردیا گیا ہے تاکہ بزنس کمیونٹی اور عوام کو ایک چھت تلے مختلف محکموں کی سروسز فراہم کی جاسکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بزنس فزیلیٹیشن سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سنٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور بریفننگ لی ۔
ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے بزنس کمیونٹی کو فوری ایک چھت تلے سروسز فراہمی کا مقصد سرخ فیتہ کلچر کا خاتمہ ہے بزنس فزیلیٹیشن سنٹر میں پولیس، ٹریفک پولیس ،ضلعی انتظامیہ کے تمام محکموں کے کاونٹر قائم کئے گئے ہیں۔
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے بزنس فزیلیٹیشں سنٹر کا دورہ کیا اور سروسز فراہمی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ بزنس فزیلیٹیشن سنٹر میں مزید محکموں کی سروسز بھی فراہم کی جائیں گی ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کو ریلیف دیکر کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ممکن ہے۔