
محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
یہ ہے تو محض اتفاق کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ڈرافٹنگ ایسے وقت پر ہوئی ہے کہ جب چیمپئنز ٹرافی 2025 ء کے دفاعی چیمپیئن پاکستان کی میزبانی میں انعقاد میں مہینہ بھر باقی رہ گیا ہے اور چیمپئنز ٹرافی 2017ء کے چیمپئن کپتان سرفراز احمد کو یہ پیغام دے دیا گیا ہے کہ بحیثیت کرکٹر ان کا وائٹ بال کیریئر خاص کر ٹی20 اختتام پذیر ہو چکا ہے ۔ چیمپئنز ٹرافی2017 ء کے چیمپئن کپتان کو 7 برس پہلے وطن واپسی پر وائٹ بال کے ساتھ ریڈ بال یعنی پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھی سونپ دی گئی تھی جو کہ سرفراز احمد کیلئے ایک بگ سرپرائز تھا اور یہ خوشخبری اس وقت کے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی موجودگی میں اس وقت کے پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے سنائی تھی۔۔ اور ۔۔ اب 2025ء کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے کھلاڑیوں کو ری ٹین کے مرحلہ میں کویٹہ گلیڈی ایٹر جس نے پہلی بار پی ایس ایل چیمپئن ٹرافی اپنے نام کی تھی ان سے دستبرداری کا اعلان کردیا گلیڈی ایٹر کی قیادت سے تو سرفراز احمد کو پچھلے پی ایس ایل سیزن 9 میں ہی سبکدوش کردیا گیا تھا اور کپتانی کا تاج انگلش کرکٹر رائلی روسو کے سر پر سجا دیا گیا تھا۔
گلیڈی ایٹرز نے تو اپنے کپتان کے ساتھ جو کرنا سو کردیا لیکن پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ میں جب سرفراز احمد کا نام پکارا گیا تو دنیا بھر کے نامور کرکٹرز کی موجودگی میں براہ راست دنیا بھر میں دیکھی جانیوالی پی ایس ایل ڈرافٹنگ تقریب میں نہ کیا کرو اور یہ خاموش پیغام دیا گیا کہ Pick کسی بھی فرنچائز نے سرفراز احمد کو
“کیپٹن بحیثیت کرکٹر آپ کی گلیڈی ایٹر کو ضرورت نہیں رہی “
تاہم کویٹہ گلیڈی ایٹر کی منیجمنٹ نے یہ اعلان کرکے کہ سرفراز احمد ہماری فرنچائز کے ساتھ بحیثیت کوچ منسلک رہیں گے۔۔ سرفراز احمد کی پاکستان کیلئے بیمثال خدمات کا اعتراف کیا ہے۔
دوسری جانب دنیا بھر کی فرنچائز کرکٹ کی عمر رسیدہ کرکٹرز کی فہرست میں شامل پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی پی ایس ایل کرکٹ اب ری ٹین کیٹیگری سے ڈرافٹ کیٹیگری میں منتقل ہو چکی ہے ۔۔ انہیں پی ایس ایل کیلئے کراچی کنگز نے گڈ بائے بول دیا تھا۔ تاہم پیر کی شب کو پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ میں شعیب ملک کو کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے اپنی فرنچائز کیلئے منتخب کر لیا ہے۔