الیکٹرک وہیکلز کی صنعت  کیلئے پالیسی سازی و لائحہ عمل بارے جائزہ اجلاس۔ وزیر اعظم سے خواجہ سعد اور رانا مشہود کی ملاقات ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

الیکٹرک وہیکلز کی صنعت اور ان کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں پالیسی سازی و لائحہ عمل بارے تجاویز کا تیکنیکی لحاظ سے جائزہ لیا گیا۔اجلاس کی صدارت وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کی ۔ دریں اثناء وزیر اعظم سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود نے الگ الگ ملاقات کی۔اس موقع پر وفاقی بجٹ اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مختلف امور بارے گفتگو کی گئی اور حکومت کی پالیسی سازی میں عوام اور نوجوانوں کے لیے فلاحی منصوبوں کی تشکیل اور عملدرآمد کو یقینی بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا نوجوانوں کی کسی بھی معاشرے کی ترقی میں مسلمہ کردار کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

الیکٹرک وہیکلز پالیسی 2025ء:موٹرسائیکلز، سکوٹیز، تھری ویلرز، گاڑیوں اور بسوں کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کا فیصلہ۔

الیکٹرک وہیکلز پالیسی 2025ء:موٹرسائیکلز، سکوٹیز، تھری ویلرز، گاڑیوں اور بسوں کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں الیکٹرک ویکلز پالیسی 2025 ءکے مسودے کا بھی تکنیکی بنیاد پر تجاویز مرتب کی گئیں۔اجلاس میں زور دیا گیا کہ ملک میں الیکٹرک موٹرسائیکلز، سکوٹیز، تھری ویلرز، گاڑیوں اور بسوں کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔الیکٹرک وہیکلز کے لئے چارجنگ سٹیشنز اور بیٹری سواپنگ سٹیشنز کے قیام کو بھی یقینی بنایا جائے.ملک میں ٹو ویلرز اور تھری ویلرز کی تیاری کی استعداد بڑھانے کیلئے صنعتوں کو اس حوالے سے سہولت فراہم کی جائے. الیکٹرک وہیکلز پالیسی تمام سٹیک ھولڈرز کی مشاورت سے جلد مکمل کرکے کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر ، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود کی ملاقات۔

 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے الگ الگ ملاقات کی۔ ملاقات میں خواجہ سعد رفیق نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم کو مبارک باد دی اور اس بجٹ کو معاشی استحکام اور عوامی ریلیف کی جانب ایک مثبت قدم قرار دی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال بارے بھی گفتگو کی گئی۔دریں اثناء وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ملاقات کی۔ رانا مشہود احمد خان نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے سے متعلق مختلف جاری اقدامات بارے وزیرِاعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں. نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرکے با اختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.۔نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے اور انہیں ملکی ترقی کے عمل میں متحرک شراکت دار بنانے کے لیے مزید منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ نوجوانوں کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ اور جدید ہنر و ٹیکنالوجی کی تربیت کو یقینی بنا رہے ہیں-

  • Related Posts

    ریلوے کے دیو قامت متروکہ مائیکروویو سگنل ٹاور کے زمین بوس انجام نے سیلولر کمپنیوں کے سینکڑوں فٹ بلندو بالا ٹاورز کی ٹیکنیکل فٹنس پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی سیالکوٹ کیمپس کے شعبہ میڈیا کمیونیکیشن اور بین الاقوامی تعلقات کے وفد کا قومی اسمبلی کا مطالعاتی دورہ۔ مشن بنیان المرصوص بارے بریفنگ

    :زاہد عباس ملک…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *