بین الاقوامی تعاون، پائیدار زراعت، اور مقامی ثقافت کے فروغ کا عزم لیے اقوام متحدہ وفد ملتان پہنچ گیا۔ کوٹ ادو کا بھی دورہ

محمد ندیم قیصر (ملتان

: تفصیلات

بین الاقوامی تعاون، پائیدار زراعت، اور مقامی ثقافت کے فروغ کا عزم لیے اقوام متحدہ وفد ملتان پہنچ گیا۔ کوٹ ادو کا بھی دورہ کیا ۔ اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ ہیومنٹیرین کوارڈینیٹر محمد یحیی نے گزشتہ روز دربار حضرت موسی پاک شہید اندرون پاک گیٹ ملتان کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے دربار کے اندر جا کر فن تعمیر کا جائزہ لیا اور فن تعمیر کی بے حد تعریف کی انٹرنیشنل فنڈ برائے ایگریکلچر ڈیویلپمنٹ کی نمائندہ فرینڈا تھوماز بھی ان کے ہمراہ تھیں اس موقع پر دربار کے اندر سید صدرالدین گیلانی۔ ۔سید تصویر گیلانی۔چیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کے ترجمان نعیم خان اور گیلانی خاندان کی طرف سے محمد یحیی اور خاتون نمائندہ کی کو سرائکی اجرک پیش کی گئی اور محمد یحیی کی دستار بندی کرائی گئی اس موقع پر محمد یحیی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ملتان آ کر بے حد خوشی ہوئی ہے یہاں کا کلچر اور ثقافت مجھے بے حد پسند ہے دربار حضرت موسی پاک شہید میں فن تعمیر اور علاقائی ثقافت کو دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے اور یہاں کا کلچر اچھا لگا مجھے ملتان کے لوگوں سے مل کر نہ صرف خوشی ہوئی ہے بلکہ اپنائیت کا احساس ہوا ہے یہ لوگ بہت پیار کرنے والے ہیں اور میں ملتان کے عوام اور خصوصا گیلانی فیملی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے ویلکم کیا اور نہ صرف میری دستار بندی کی بلکہ میری عزت افزائی کی جسے میں فراموش نہیں کر سکتا ۔وفد کو ہائی الرٹ سیکورٹی فراہم کی گئی۔

اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی وفد کا کوٹ ادو کا دورہ۔ مینگو فارمنگ میں خصوصی دلچسپی۔

اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی وفد نے کوٹ ادو کا دورہ کیا اور مینگو فارمنگ میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔ اس موقع پردیہی ترقی، غربت میں کمی، زراعت اور سماجی فلاح کے سلسلے میں مؤثر پائیدار زرعی رابطوں کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ سطحی وفد نے مشیر چیئرمین سینیٹ محترمہ مصباح کھر اور صنعتکار غلام محمد یحییٰ کھر کی میزبانی میں کھر فارمز، کھر غربی، کوٹ ادو کا دورہ کیا۔وفد کی قیادت اقوامِ متحدہ کے پاکستان میں ریذیڈنٹ اور ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ اور آئی ایف اے ڈی کی نمائندہ محترمہ فرنانڈا تھوماز نے کی۔دورے کے دوران آم کے درخت لگانے کی تقریب منعقد ہوئی جس نے خطے میں ماحولیاتی بہتری اور زرعی ترقی کے مشترکہ عزم کی علامت کے طور پر توجہ حاصل کی۔وفد نے مقامی کمیونٹی سے ملاقات کی اور دیہی ترقی، غربت میں کمی، زراعت اور سماجی فلاح کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ آم کے کاشتکاروں سے بھی وفد کی ملاقات ہوئی، جو خطے کی برآمدی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔آم کی عالمی برآمد میں تعاون کے امکانات سے آم کے کاشتکاروں کے حوصلے بلند ہوئے۔ مہمانوں کے اعزاز میں علاقائی ناشتے کا اہتمام کیا گیا اور جنوبی پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے روایتی رقص بھی پیش کیے گئے۔اس موقع پر مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ دورہ بین الاقوامی تعاون، پائیدار زراعت، اور مقامی ثقافت کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم ہے ۔

  • Related Posts

    پاکستان کاٹن اینڈ جنرز ایسوسی ایشن نے وفاقی بجٹ26ـ2025ء کو یکسر مسترد کردیا۔ کھل و بنولہ پر ٹیکسز ظالمانہ قرار

    :محمد ندیم قیصر…

    عید الاضحیٰ کی آمد میں گھنٹوں کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع۔ عام وزن جسامت والے جانوروں کے بھاری بھرکم نرخ۔ خریداروں نے کانوں کو ہاتھ لگا لیے ۔

      :محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *