پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا 17 جنوری سے آغاز ۔ ٹیمیں ملتان پہنچ گئیں۔ میزبان ٹیم کی بھرپور نیٹ پریکٹس

محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شرکت کیلئے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ملتان پہنچ گئیں ۔ 17 جنوری سے شروع ہونیوالی ٹیسٹ سیریز کی میزبانی دنیا کا دلکش کرکٹ میدان ملتان سٹیڈیم کرے گا۔دونوں ٹیموں کو شہر سے 20 کلومیٹر دور رومانزا ڈی ایچ اے میں قیام کی بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور شہر کی مرکزی آبادی کو سکیورٹی کلیئرنس کے ایشوز سے محفوظ بنایا گیا ہے۔ ملتان پہنچنے کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہوٹل میں آرام کیا اور پاکستان کی ٹیم نے ملتان سٹیڈیم پہنچ کر تین گھنٹے کی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ بیٹنگ باؤلنگ اور فیلڈنگ کے علاوہ بیٹرز اور باؤلرز نے سپورٹ سٹاف کی مدد سے انفرادی مہارت پر بھی محنت کی ۔ پاکستان کی ٹیم صبح دس بجے رومانزا سے فول پروف سکیورٹی میں ملتان سٹیڈیم پہنچی اور دوپہر ایک بجے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لیا بعد دوپہر دو بجے سٹیڈیم سے واپس ہوٹل روانہ ہوئی ۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق کل 15 جنوری کو بھی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں صبح کے سیشن میں نیٹ پریکٹس کریں گی اور دونوں ٹیموں میں سے ایک ایک کھلاڑی یا ٹیموں کے سپورٹنگ سٹاف کا ایک ایک ممبر پریس کانفرنس سے خطاب بھی کرے گا۔

پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے میچز اور پریکٹس کا شیڈول

    ـ17جنوری بروز جمعہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیسٹ کی تیاری میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کی پریکٹس اور میڈیا کے مواقع کا شیڈول درج ذیل ہے

پرسوں 16 جنوری کو پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی چیمپئن ٹرافی کی تقریب رونمائی منعقد کی جائے گی۔ جس میں پاکستان کے کپتان شان مسعود اور ویسٹ انڈیز کے کپتان گریگ میتھیوز ٹرافی کی رونمائی کریں گے اور بعد میں مہمان اور میزبان قائدین ملتان سٹیڈیم کے میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز 17 جنوری سے ہوگا 21 جنوری کو پہلا ٹیسٹ مکمل ہوگا سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے 29 جنوری تک ملتان سٹیڈیم پر کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیسٹ میچز کیلئے ٹاس ٹائم 9بجے مقرر کیا گیا ہے اور ٹیسٹ میچ کی پہلی بال صبح ساڑھے 9 بجے پھینکی جائے گی جائے گی۔ دوپہر کا کھانا مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے ہو گا، چائے کا وقفہ تین بجے بعد سہ پہر ہو گا۔

 

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *