کیش لیس اکانومی اور معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کیلئے کمیٹی قائم ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

وفاقی حکومت نے کیش لیس اکانومی اور معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن حکومت کی اصلاحات کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.پالیسی اقدامات سے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔وفاقی بجٹ میں کیش لیس اکانومی کے فروغ کیلئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں.غیر رسمی معیشت کے خاتمے اور شفافیت کیلئے کیش لیس خریداری و رقوم کی منتقلی کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔رمضان المبارک میں شفاف، مؤثر اور بہترین طور سے حقداروں کو ڈیجیٹل والٹ سے رقم کی منتقلی کا طریقہ کار اپنایا گیا تھا۔ڈیجیٹل والٹ سے رقوم کی منتقلی سے حقدار کو اسکا حق ملا اور بغیر کسی انسانی مداخلت کے شفاف طریقے سے امدادی رقم تقسیم ہوئی. پاکستان کی معیشت کی بہتری کی بدولت مہنگائی کی شرح میں کمی، ترسیلات زر میں اضافہ ہوا. سٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی سرمایہ داروں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے.

غیر رسمی معیشت کے خاتمے، شفافیت کے فروغ اور کیش لیس و ڈیجیٹل اکانومی کے حوالے سے اقدامات پر جائزہ اجلاس۔

دریں اثناء وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت غیر رسمی معیشت کے خاتمے، شفافیت کے فروغ اور کیش لیس و ڈیجیٹل اکانومی کے حوالے سے اقدامات پر جائزہ اجلاس وزیرِ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے۔اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. اجلاس کو کیش لیس اکانومی و معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں و رقوم کی منتقلی کیلئے تاجروں کو ہدایات دی جا چکیں اور عوامی سطح پر اس کے فروغ کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں. اجلاس کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزارت خزانہ کے اس حوالے سے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی. کیش لیس اکانومی کے فروغ اور ڈیجیٹائیزیشن کو تیز کرنے کیلئے اعلی سطح کمیٹی قائم کردی جس کی صدارت وزیرِ اعظم خود کریں گے. وزیرِاعظم کی صدارت میں کمیٹی ہفتہ وار اجلاس میں معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن اور کیش لیس اکانومی کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لےگی.۔

  • Related Posts

    پہلے ایس بی پی گورنرز گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا رنگارنگ آغاز٬ نامور صنعتکار چوہدری ذوالفقار علی انجم نے افتتاح کیا٬ انٹرنیشنل فٹ بالرز کی شرکت

    :محمد ندیم قیصر…

    پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *