تم ستم کرتے ہو یا کرشمہ! وفاقی حکومت بجلی بل سے ٹیلیویژن فیس مستقل ختم کر کے عوام پر گیس نرخ میں ہوشربا اضافہ کا بم گرا دیا۔

: محمد ندیم قیصر

: تفصیلات

وفاقی حکومت نے بجلی بل پر عائدماہانہ ٹیلیویژن فیس ختم کر کے عوام پر گیس نرخ میں اضافہ کا بم گرا دیا۔ جس وقت وزیر اعظم محمد شہباز شریف تقریب سے خطاب میں عوام کو بجلی نرخ سے ٹیلیویژن فیس کی مستقل کٹوتی کی خوشخبری سنارہے رہے تھے اس وقت اوگرا نے گیس نرخ میں ہوشربا اضافہ کا مسودہ تیار کر لیا تھا اور یہ وزیراعظم کے نوٹس میں بھی تھا۔ ذرائع کے مطابق گیس نرخ میں اضافہ کا بم عوام پر پھینکنے سے قبل عوام کو بجلی بلوں سے کئی عشروں سے عائد ٹیلیویژن فیس ختم کیے جانے کی خوشخبری سنائی گئی اور پھر اوگرا کو گیس نرخ میں اضافہ کا اعلان کر کے عوام کے ہوش و حواس اڑا دینے کا ٹاسک دیا گیا ۔
گرین سگنل پاتے ہی اوگرا نے عوام کے گھریلو بجٹ سگنل ریڈ کر دیئے

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کے مطابق ۔ گیس کی نئی قیمت کا اطلاق یکم جولائی 2025ء سے ہو گا، گھریلو صارفین کیلئے فکسڈ چارجز میں اضافہ کا اعلان خوشخبری کے انداز میں پیش کیا گیا ہے کہ گیس کے نرخ میں اضافہ کا اطلاق گھریلو صارفین پر نہیں گا۔
گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا ہے، روٹی کے تندور، کمرشل، جنرل انڈسٹری، سی این جی کے لیے گیس کی قیمت تبدیل نہیں کی گئی۔سیمنٹ اور کھاد کے لیے گیس کی قیمتیں تبدیل نہیں کی گئیں، بلک صارفین، پاور سیکٹر اور انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں، گیس کے گھریلو صارفین کے فکسڈ چارجز میں اضافہ ہو گا۔ماہانہ گیس کی کھپت 15مکعب میٹر سے زائد ہونے کی صورت میں فکسڈ چارجز میں ایک (1) ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، اتنی گیس کی کھپت پر فکسڈ چارجز 3ہزار روپے کر دیئے گئے۔پاور پلانٹس کے لیے گیس 16 اعشاریہ 66 فیصد مہنگی کی گئی ہے، بجلی کے کارخانوں کے لیے گیس کی قیمت میں 175 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔بجلی کے کارخانوں کے لیے گیس کی نئی قیمت( 1) ہزار 225 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔جنرل انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمت میں 150 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 23سو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیے گیس کی قیمت ساڑھے تین ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا بجلی کے بلز میں شامل پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان۔اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ کا افتتاح ۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کے بلز میں شامل پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی صارفین کے حقوق کا تحفظ کریں گے، اپنا میٹر اپنی ریڈنگ منصوبے کا اجراء باعث اطمینان ہے، یہ اقدام شہریوں کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات کی جانب اہم سنگ میل ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات اہم ترجیح ہے، توانائی کے شعبہ میں بجلی چوری اہم مسئلہ ہے جسے حل کرنا ہے، پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں تیزی سے سولرائزیشن ہو رہی ہے۔ اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اپنا میٹر اپنی ریڈنگ سلسلہ وار انقلابی اصلاحات کا حصہ ہے جو وزارت بجلی میں ایک سال سے اویس لغاری اور ان کی ٹیم کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے۔محکمہ بجلی میں بے پناہ اصلاحات ہوئیں، ابھی مزید سفر طے کرنا ہے۔ ہم نے ڈسکوز کے بورڈز میں انقلابی تبدیلیاں کیں، کرپٹ مافیا کے خلاف ٹھوس اقدامات کیے گئے، بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے لئے وزیر اور ٹاسک فورس نے بے پناہ محنت کی۔ پاکستانی آئی پی پیز سے بات چیت کی اور یہ دشوار گزار مرحلہ ایک اچھے، شفاف طریقے سے طے کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے بینکوں کے ساتھ بات چیت سے گردشی قرضہ پر شرح سود پر بات کی گئی اور یہ مرحلہ بھی خوش اسلوبی سے طے پایا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی گرتی قیمت کا فائدہ بجلی کی قیمت میں کمی لانے کے لئے استعمال کیا گیا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ری بیسنگ کے حوالے سے خدشہ تھا کہ دوبارہ پچاس سے 70 پیسے فی یونٹ اضافہ ہو جائے گا ہم نے وہ طریقہ تلاش کیا تاکہ ری بیسنگ بھی ہو جائے اور قیمت میں اضافہ بھی نہ ہو۔ اس حوالے سے آج بھی اجلاس ہوا۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ یہ اضافہ عوام تک نہ پہنچنے پائے۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر پی ٹی وی فیس کے خاتمے کا اعلان کیا۔

 

گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت کم کرنی ہے، یہ چومکھی لڑائی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی کی 5سو ارب روپے کی سالانہ چوری بڑا چلینج ہے، اس پر باقاعدہ سےجائزہ لیا جا رہا ہے، اور برق رفتاری سے کنٹرول کرنا ہے۔دوسرا چیلنج یہ ہے کہ بجلی زیادہ ہے اور کھپت کم ہے۔شمسی توانائی سستی ترین بجلی پیدا کرنے کا ذریعہ ہے، پاکستان ان چند ممالک ~میں شامل ہو چکا ہے کہ جہاں پر تیزی سے سولرائزیشن ہو رہی ہے۔اس عمل کی حوصلہ شکنی نہیں کی جائے گی۔ حکومت کو گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت کم کرنی ہے، یہ چومکھی لڑائی ہے، ہمیں اس کا ادراک ہے، ہمیں تیزی سے اس کا حل تلاش کرنا ہے تاکہ پاکستان میں ترقی و خوشحالی کا سفر تیزی سے طے ہو۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اپنا میٹر اپنی ریڈنگ کا اصل فائدہ صارف کو ہوگا، یہ ایک انقلابی تبدیلی ہے، اس کا فائدہ ہر ایک گھر اٹھائے گا، وزارت توانائی اس کی مکمل نگرانی کرے گی۔وزیر اعظم نے وزارت اطلاعات کو ہدایت کی وہ وزارت توانائی کے ساتھ مل کر اس میں مزید جدت پیدا کریں تاکہ عام صارف اس کا استعمال کر سکے۔ ایپ کو کراچی سے پشاور تک گھر گھر متعارف کروایا جائے گا۔ پانچ زبانوں میں اسے کو متعارف کروانا ایک قومی خدمت ہے، یہ ایپ عام فہم ہے وہاں اس سے بین الصوبائی ہم آہنگی بھی پروان چڑھانے میں مدد ملےگی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری نے کہا کہ صارف کے لئے آسانی اور شفافیت وزیر اعظم کا وژن اور ہدایت تھی۔ اس ٹیکنالوجی سے صارف اب اپنی ریڈنگ خود دیکھ سکے گا۔صارفین کو 110 ارب روپے اوور بلنگ کی مد میں واپس کیے گئے۔ اب میٹر ریڈر کا اختیار صارف کو دے دیا گیا ہے

  • Related Posts

    پاکستان کے دلکش پہاڑی مقامات سیاحوں پر بھاری پڑ گئے۔ صرف مئی اور جون میں 36سیاح فیملیز۔ دوست احباب لقمہ اجل بن گئے۔

    :محمد ندیم قیصر…

    سانحہ دریائے سوات: شہید فیملی کے المناک سانحہ کی داستان سانحہ سے پہلے وائرل۔ مگر وفاق اور پنجاب خاموش ۔ بعد میں کے پی پر چڑھائی ۔ مبینہ غفلت اور نااہلی کا باب کھول دیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *