
:محمد ندیم قیصر
:تفصیلات
شاہد آفریدی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025ء میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی 18 جولائی سے 2 اگست 2025 ءتک کھیلی جانے والی آ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز سیزن 2 میں پاکستان کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہیں۔پاکستان چیمپئنز سکواڈ میں چیمپئنز ٹرافی 2017 ءکے فاتح کپتان سرفراز احمد بھی شامل ہوں گے۔پاکستان چیمپئنز سکواڈ میں سرفراز احمد ہوں گے، جنہوں نے چیمپئنز ٹرافی 2017 میں ٹیم کو فتح دلائی تھی۔سکواڈ کو شعیب ملک اور محمد حفیظ جیسے تجربہ کار آل راؤنڈرز بھی شامل ہیں ۔
شرجیل خان اور کامران اکمل، آصف علی کے ساتھ، جو ایک فنشر کے طور پر اپنے کردار کے لیے جانے جاتے ہیں، پاکستان کے بیٹنگ آرڈر کو مضبوط بنائیں گے۔ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کیلئے منتخب کیے گئے پاکستانی سکواڈ میں ملتان سے تعلق رکھنے والے ماسٹر بلاسٹر بیٹسمین صہیب مقصود اور آل راؤنڈر عامر یامین بھی شامل ہیں ۔ تیرہ رکنی سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا شاہد آفریدی (کپتان)، شعیب ملک، محمد حفیظ، سرفراز احمد، شرجیل خان، وہاب ریاض، آصف علی، کامران اکمل، عامر یامین، سہیل خان، سہیل تنویر، صہیب مقصود اور ارشد خان ۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 ء میں چھ ممالک شریک۔ رابن لیگ شیڈول کے تحت میچز کیلئے چھ انگلش میدانوں کا انتخاب ۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 ء میں چھ ٹیمیں، بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز، راؤنڈ رابن فارمیٹ میں مدمقابل ہوں گی ، رابن لیگ کے تحت چیمپئن شپ میں شریک چھ ٹیمیں پہلے راؤنڈ میں دو دو بار ایک دوسرے کے خلاف لیگ میچز کھیلیں گی اور پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست چار ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ماضی کے لیجنڈز کرکٹرز کے درمیان شیڈولڈ میگا ایونٹ کیلئے انگلینڈ کے چار بین الاقوامی کرکٹ میدانوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان میں ایجبسٹن (برمنگھم)، کاؤنٹی گراؤنڈ (نارتھمپٹن)، گریس روڈ (لیسٹر)، اور ہیڈنگلے (لیڈز) شامل ہیں۔سال 2024ء میں کھیلے گئے پہلے ایڈیشن میں بھارت نے پاکستان کو فائنل میں شکست دے کر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا اعزاز اپنے نام کیا تھا یووراج سنگھ نے 2024ء میں منعقد ہونے والے افتتاحی ٹورنامنٹ کے بعدجہاں لیجنڈری یوراج سنگھ کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے چیمپئن ٹرافی اٹھائی تھی۔ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے انعقاد کا مقصد دنیائے کرکٹ کے ایسے کرکٹرز کو ایک بار پھر ایک دوسرے کے مدمقابل ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے کہ جنہوں نے ماضی میں اپنے چوکوں چھکوں کی مدد سے بیٹنگ میں اور وکٹیں اڑانے کے اپنے سپن یا فاسٹ باؤلنگ ہنر سے شائقین کو محظوظ کیا تھا۔