
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 78 واں اجلاس منعقد ہوا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہ اجلاس میں مالی برس 26-2025 کے بجٹ تخمینہ جات کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی۔ اجلاس میں رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینہ جات کی متفقہ منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کرکٹ کے فروغ کیلئے بہترین کارکردگی دکھانے والے ریجن کی ہر سال بھرپور حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت بہترین پرفارمنس والے ریجن کو ہر سال انعام دیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سٹاف کی پرفارمنس کو باقاعدہ مانیٹر کیا جائے گا۔اجلاس کا مالی سال 25-2024ء کے بجٹ استعمال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں گزشتہ بورڈ میٹنگ کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی نے بجٹ کے اہم خدوخال پر بریفنگ دی۔ممبر بورڈ آف گورنرز انوار غنی نے اجلاس کے اختتام پر دعائے خیر کرائی۔بورڈ آف گورنرز کے ممبران ظہیر عباس۔ سجاد علی کھوکھر۔ظفر اللہ۔ طارق سرور۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر۔ ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عامر میر۔ ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی اور ہیڈ وویمنز کرکٹ رافعہ حیدر نے اجلاس میں شرکت کی۔انوار غنی۔ مصطفے رمدے۔ دانیال گیلانی۔ انوار احمد خان۔ ڈاکٹر شفیع الرحمن اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
پاکستان نے مسلسل دس سال پی ایس ایل کا انعقاد کر کے خود کو دنیا بھر میں منوایا: سٹیک ہولڈرز اور منیجمنٹ کا اجلاس۔
پی ایس ایل انتظامیہ اور سٹیک ہولڈرز کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میٹنگ کہا گیا ہےکہ پاکستان نے مسلسل دس سال پی ایس ایل کا انعقاد کر کے خود کو دنیا بھر میں منوایا ہے۔ میٹنگ میں پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس پارٹنرز نے بھی شرکت کی۔میٹنگ میں پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ، لائیو سٹریمنگ اور ویوور شپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ٹائٹل سپانسر ایچ بی ایل کے چیف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن آفیسر علی حبیب بھی شریک ہوئےمیٹنگ میں کہا گیا کہ دس سال سے ایک بہترین ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر ہم سب شاباشی کے لائق ہیں – پاکستان نے لگا تار ایک دہائی تک کامیاب ٹورنامنٹ کروا کر دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے۔میٹنگ میں ولی ٹیکنالوجیز، ٹرانس گروپ اور اے سپورٹس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ٹیم پی ایس ایل نے لائیو سٹریمنگ اور براڈ کاسٹنگ میں بہترین تعاون کیا – پی ایس ایل کے ساتھ دس سالہ سفر بہترین اور یادگار رہا، پی ایس ایل کا ہر نیا ایڈیشن پچھلے ایڈیشن سے بہتر ہو رہا ہے ۔