
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
ٹریفک کے افسوسناک حادثہ میں دو سگے بھائی جاں بحق اور ہمشیرہ شدید زخمی ہو گئی۔ یہ تینوں بہن بھائی اپنی ذاتی کار میں سوار تلمبہ سے ملتان آرہے تھے کہ محسن وال کے قریب کار بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے درخت سے زور دھماکہ کے ساتھ جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار میں سوار دونوں سگے بھائی، ڈاکٹر سید محمد اور انجینئر سید جعفر علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور ان کی ہمشیرہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔اتوار اور سوموار کی درمیانی شب کو تلمبہ سے محسن وال جانے والی سڑک پر یہ المناک حادثہ پیش آیا، جس نے نہ صرف ایک خاندان بلکہ پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔ ان کی تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دونوں سگے بھائی، ڈاکٹر سید محمد اور انجینئر سید جعفر علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی ہمشیرہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
جاں بحق ہونے والے یہ دونوں نوجوان، سابق پرنسپل گورنمنٹ سول لائنز کالج ملتان سید باقر علی جعفری کے بیٹے تھے۔ ان کے یہی دو بیٹے تھے، جو ایک لمحے میں ان سے جدا ہو گئے۔یہ تینوں بہن بھائی تلمبہ سے ملتان جا رہے تھے کہ راستے میں یہ اندوہناک حادثہ پیش آیا۔ ڈاکٹر سید محمد نشتر ہسپتال میں ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر فائز تھے اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حوالے سے پہچانے جاتے تھے، جبکہ ان کے بھائی سید جعفر علی ایک ذہین انجینئر تھے اور ان دنوں سی ایس ایس امتحان کی تیاری کر رہے تھے۔اس دل دہلا دینے والا ٹریفک سانحہ کے بارے میں جس کسی نے سنا خون کے آنسو رو پڑا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے سگے بھائیوں کی مغفرت پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور شدید زخمی ہمشیرہ کی جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی گئی۔