کمشنر ملتان ڈویژن عامرکریم خاں کا بغیر پروٹوکول نشتر ون اور نشتر ٹو ہسپتال کا اچانک دورہ

گوہر رحمان شیخ (ڈیجیٹل ہیڈ)

:تفصیلات

کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے رات گئے بغیر پروٹوکول نشتر ون اور نشتر ٹو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے دونوں ہسپتال میں ایک ایک گھنٹہ سادہ شہری بن کر معلومات لیں اور شہریوں، مریضوں، لواحقین سے دستیاب سہولیات بارے استفسار کیا۔کمشنر عامر خاں نے نشتر ون ہسپتال میں صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اورایم ایس نشتر ہسپتال کو طلب کرتے ہوئے تمام میڈیکل سروسز ڈسپلے کروانے کی ہدایت جاری کیں۔محکمہ صحت، محکمہ بلڈنگ کے افسران سے ہسپتال میں لفٹ فوری انسٹال کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نشتر1 ہسپتال میں ساڑھے چار کروڑ روپے کی لاگت سے 2 لفٹ انسٹال کروانے کی منظوری دی گئی ہے، عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد انسٹال کی جائیں۔عامر کریم خاں نے ریاڈیالوجی وارڈ، نیورو سرجری وارڈ، ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا۔نشتر2 کے اچانک دورے پر کمشنر عامر کریم خاں نے ہسپتال کی صفائی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی بارے اطمینان ہے۔ مریضوں کا نشتر2 میں میڈیکل سروسز پر اطمینان حکومتی پالیسیوں کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ مریضوں لواحقین کی سہولت کے لیے سائن بورڈ واضح آویزاں کیے جائیں۔ ہسپتال کے خارجی داخلی راستوں پر مریضوں اور لواحقین کی رہنمائی لیے میکنزم مرتب کیا جائے۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ڈاکٹرز پیرامیڈیکل اسٹاف کی رہائش و ٹرانسپورٹ کی سہولت بارے حکومت پنجاب کو لکھا جائے گا۔

  • Related Posts

    حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس پر محفل سماع کا انعقاد۔ زہد و تقویٰ کی راہ مل جائے تو مائل بہ توبہ انسان کو گوہر نایاب کا درجہ مل جاتا ہے: پیر سید یاسین گیلانی

    :محمد ندیم قیصر…

    وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکج کا اعلان ۔گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *