ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے زرعی صارفین سے واجبات کی وصولی کے لئے ”آسان اقساط“ پیکج متعارف کروادیا

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے زرعی صارفین سے واجبات کی وصولی کے لئے ”آسان اقساط“ پیکج متعارف کروادیاہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے زرعی ٹیوب ویل صارفین کے بقایاجات کی وصولی کو آسان بنانے کے لئے قسطوں کی منظوری دی ہے۔ میپکو کو زرعی ٹیوب ویل صارفین سے بقایا جات کی وصولی میں مشکلات کا سامنا ہے جن کی بڑی رقم2015ء سے زیر التوا ہے۔کمپنی نے صارفین پر مالی بوجھ ڈالے بغیر اپنی اصل وصولیاں حاصل کرنے کے لئے اقساط کا منظم نظام متعارف کرایا ہے۔چیف انجینئر کسٹمر سروسزسید جوادمنصوراحمد کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق طویل عرصہ سے بھاری واجبات کی ادائیگیاں نہ کرنے والے نادہندہ کاشت کاروں کے لئے سہولت متعارف کروائی گئی ہے

دس لاکھ روپے تک واجبات کے ڈیفالٹر زرعی ٹیوب ویل صارفین 30 اقساط میں پیمنٹ کرسکیں گے۔

پیمنٹ اقساط کے مطابق 10لاکھ روپے تک واجبات کے ڈیفالٹر زرعی ٹیوب ویل صارفین 30اقساط میں پیمنٹ کرسکتے ہیں جبکہ 10لاکھ روپے سے 30لاکھ روپے سابقہ بلوں کی وصولیاں کرنے کے لئے 40اقساط کی سہولت دی گئی ہے۔ 30لاکھ روپے سے زائد رقم کے ڈیفالٹرکاشتکار وں کا کیس ٹو کیس بنیاد پر فیصلہ ہوگا۔ منقطع شدہ کنکشنز والے نادہندہ زرعی ٹیوب ویل 10فیصد ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ ری کنکشن آرڈر (آرسی او)چارجز اداکرکے اپنے کنکشنز بحال کرواسکتے ہیں۔ پیکج کے مطابق ہر قسط پر ماہانہ بنیاد پر مارک اپ چارج کیا جائے گا۔ اگر کوئی صارف قسط کی ادائیگی میں ناکام ہوتا ہے تو قسطوں کی سہولت ختم کر دی جائے گی اور مزید مارک اپ چارج نہیں ہوگا۔

  • Related Posts

    بجلی چوری روکنے میں ناکامی اور بل ادا کرنے والوں پر ستم کا موضوع پاور ڈویژن میں بھڑک اٹھا۔

    : محمد ندیم…

    مون سون میں بجلی صارفین کی مشکلات دور کرنے کیلئے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت۔میپکو امتحانات کے نتائج جاری۔

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *