جنوبی پنجاب میں بھی مون سون سے جل تھل۔ موسم دلفریب گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ دریاؤں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ

 

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات
جنوبی پنجاب میں بھی مون سون سے جل تھل۔ موسم دلفریب گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ دریاؤں میں پانی کی سطح تیزی سے اونچائی کی طرف بڑھنے لگی فلیش فلڈنگ کا خدشہ لاحق ہو گیا ۔ نکاسی آب کے سرکاری محکموں کی روائتی کارکردگی کا پول کھل گیا۔ گلی محلوں بازاروں میں پانی کھڑا ہو گیا۔ اگرچہ پنجاب حکومت کی طرف سے مون سون کے پیش نظر ہنگامی تیاریوں کی ہدایت کی گئی تھی لیکن بارش شروع ہوتے ہی پہلے حسب معمول بجلی غائب ہوئی تو ڈرینج سسٹم کیلئے جنریٹرز سسٹم کو چالو کیا گیا لیکن یہ بھی جواب دے گیا۔
جمعہ کی شام سے شروع ہونیوالی بارش کا سلسلہ ملتان۔ رحیم یار خان ۔ بہاولپور۔ بھکر۔ لیہ کے علاقوں میں وقفے وقفے سے ہفتے کی صبح تک جاری رہا جس سے موسم تو دلکش دلفریب ہو گیا مگر نکاسی آب کے مسئلہ نے شہری اور دیہی علاقوں میں مکینوں کو گھروں میں مقید کردیا ۔ کوہ سلیمان پر بارش سے رود کوہی سلسلہ میں طغیانی آ گئی۔ جس سے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا کہیں نچلے اور کہیں درمیانے درجہ کی سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔ ماہرین نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سیلابی خطرہ درپیش رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے بالائی علاقوں سمیت ملک کے پہاڑی اور میدانی علاقوں میں مون سون بارشوں نے گرمی کا زور تو توڑنے کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں کی کارکردگی کا پول بھی کھول دیا۔ نشیبی علاقے ایک طرف پوش علاقے بھی ندی نالے بن گئے۔ سرکاری اداروں کی ناقص کارکردگی پر پانی میں گھرے ہوئی عوام نے سوشل میڈیا پر پنجاب حکومت کا تماشہ بنا کے رکھ دیا اور دلچسپ میمز کے ذریعے دل کی بھڑاس نکالی جاتی رہی ۔

محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے ریسکیو اداروں نے عوام کو بجلی کے کھمبوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

  • Related Posts

    دو بیٹے وطن پر قربان کرنیوالی ماں کا حوصلہ چٹان۔ شہیدوں کی اولاد ہوں ۔ اللہ نے دو بیٹے بھی شہید عطا کیے۔ٹارگٹڈ کلنگ کے شہداء کو پاک سرزمین نے اپنی آغوش میں لے لیا۔

    : محمد ندیم…

    پنجاب بھر میں مون سون بارشوں اور آندھی کے دوران چار افرادجاں بحق اور چالیس زخمی ،سڑکیں ندیاں تالاب بن گئیں۔رکشے گاڑیاں بہنے لگیں۔ موٹر سائیکل خراب ۔ فیملیز پھنس کے رہ گئیں۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *