شاہ صدردین۔ ڈی جی خان میں شدید طوفان سے گرنے والے ٹاور کی جگہ نیا ٹاور نصب کرکے بجلی سپلائی بحال

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے شعبہ جی ایس سی نے شاہ صدردین۔ ڈی جی خان میں شدید طوفان سے گرنے والے ٹاور کی جگہ نیا ٹاور نصب کرکے بجلی سپلائی بحال کر دی ایڈیشنل چیف انجینئر گرڈسسٹم کنسٹرکشن سیدمحمد مبشررضوی نے کہا کہ تین روز قبل شدید آندھی اورطوفان 500کے وی ڈی جی خان گرڈسٹیشن سے 132 کے وی ڈی جی خان ٹرانسمیشن لائن تک بجلی فراہم کرنے والاٹاور نمبر 10زمین بوس ہوگیا جس سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی۔جی ایس سی، آپریشن اور جی ایس او کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں متاثرہ علاقوں کو متبادل ذرائع سے فوری بجلی فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس سی کی ٹی اینڈ جی ڈویژن نے ہنگامی بنیادوں پر گرنے والے ٹاور کی جگہ نئے ٹاور کی تنصیب کا کام شروع کیا اور 25لاکھ روپے کی لاگت سے ٹاور نصب کرکے بجلی بحالی کا ٹاسک مکمل کرلیا۔ایڈیشنل چیف انجینئر گرڈسسٹم کنسٹرکشن سیدمحمد مبشررضوی کی سربراہی میں ایکسین ٹی اینڈ جی رانا سیف اللہ کلیم نے ٹیم کے ہمراہ سائٹ پر قائم کیمپ میں موجود رہ کر ٹاور کی تنصیب کا جائزہ لیا اور ٹاور نصب کرکے کنٹرول شعبہ جی ایس او کے حوالے کیاگیا۔

طوفان بادو باراں میں میپکو کے چھ سرکل میں 162 فیڈرز ٹرپ ۔

میپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں طوفان باد و باراں سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی اور 6 سرکل کے 162 فیڈرز ٹرپ ہوئےملتان، مظفرگڑھ، ڈی جی خان، خانیوال, بہاولپور اور رحیم خان کے فیڈرز سے بجلی فراہمی متاثر ہوئی۔میپکو انتظامیہ نے آپریشنل افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر اور گرڈ اسٹیشنز سے بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ لائن سٹاف کو مکمل سیفٹی ایس او پیز کے تحت فیلڈ میں کام کرنے کی ہدایت کی۔اور مون سون میں بارش رکنے کے بعد بجلی بحالی کی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

  • Related Posts

    میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے گرد گھیرا تنگ۔ چھاپوں میں کنڈیاں پکڑی گئیں۔ مقدمات درج۔ لاکھوں روپے کے جرمانے۔

      :محمد ندیم…

    میپکو نے بیمثال کارکردگی کی نئی تاریخ رقم کر دی۔لائن لاسز میں 1.8 فیصد کمی، 100فیصد سے زائدریکوری اور خسارے میں کمی۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *