پاکستان چوتھی بار ہاکی کے میگا ایونٹ کا فائنل ہار گیا۔ جاپان نے انڈر 18 ایشیاء کپ فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

پاکستان چوتھی بار ہاکی کے میگا ایونٹ کا فائنل ہار گیا۔ جاپان نے انڈر 18 ایشیاء کپ فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔اس سے قبل جاپان پچھلے سال پاکستان کو اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی شکست دے چکا ہے۔ پاکستان کو جون 2023ء کو جونیئر ایشیاء ہاکی کپ منعقدہ عمان کے فائنل میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور پچھلے ماہ پاکستان کو ایف آئی ایچ نیشن ز کپ 2025ء کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے یکطرفہ مقابلہ کے بعد شکست سے دوچار کیا تھا اور اب انڈر 18 ایشیاء کپ 2025ء کا فائنل میچ بھی نیشن ز کپ کا ری پلے ثابت ہوا۔ اس بار جیتنے والی ٹیم جاپان تھی جس نے چین کے میدان پر پاکستان کو فائنل میں صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

چین کے بین الاقوامی ہاکی سٹیڈیم پر کھیلے گئے انڈر18 ایشیاء کپ کا فائنل میچ بھی پچھلے ماہ کھیلے گئے ایف آئی ایچ نیشن ز کپ کے فائنل کا ری پلے ثابت ہوا کہ جب نیوزی لینڈ نے فائنل میچ میں گول در گول کرنے کے بعد پاکستان کی ٹیم کو میچ میں واپسی کا موقع نہ دیا تھا اور فائنل میچ اور ٹائٹل ٹرافی یکطرفہ مقابلے کے بعد جیت لی تھی ۔ اس بار انڈر 18 ایشیاء کپ کے فائنل میں پاکستان کے مد مقابل تیم جاپان تھی جس نے دو گول کرنے کے بعد پاکستان کی فارورڈ لائن کے حملوں کو بھی ناکام بنائے رکھا اور پھر تیسرا گول بھی داغ دیا۔ پاکستان جونیئرز ایک گول بھی نہ اتار پائے اور جاپان نے فائنل میں انڈر 18 ایشیاء کپ ٹائٹل صفر کے مقابلے میں تین گول سے اپنے نام کیا۔ حسن اتفاق یہ کہ پاکستان نے نیشن ز کپ اور اب انڈر 18 ایشیاء کپ دونوں کے سیمی فائنل میچز پنالٹی شوٹ پر جیت لیے تھے لیکن دونوں فائنل میچز میں پاکستان کی سینیئر اور جونیئر دونوں ٹیمیں بآسانی شکست کھا گئیں۔

انڈر 18 ایشیاء کپ 2025ء کے گروپ لیگ راؤنڈ میں پاکستان نے مدمقابل ٹیموں ہانگ کانگ۔سری لنکا۔ چین اور بنگلہ دیش کے خلاف شاندار کامیابیوں کے ذریعے ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ پاکستان نے ہانگ کانگ کو صفر کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دی تھی۔ سری لنکا کو صفر کے مقابلے میں 9 گول سے زیر کیا اور بنگلہ دیش کے خلاف تین کے مقابلے میں چھ گول سے کامیابی پائی تھی۔ چین کے ساتھ مقابلہ ٹف ثابت ہوا لیکن پاکستان نے میزبان ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول کر کے شکست سے دوچار کیا تھا۔ملذئیشیاء کے خلاف سیمی فائنل پنالٹی شوٹ مرحلے تک پہنچا لیکن سنسنی خیز فتح پاکستان کے نام رہی اور فائنل جاپان کے حق میں یکطرفہِ رہا۔

دریں اثناء ایشیاء کپ کے دوران پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق بگٹی کی اعلی ارباب اختیار سے ملاقات بھی رہی اور ایجنڈا تھا پاکستان کے قومی کھیل کے سنہری دور کی بحالی کا اگرچہ فیڈریشن کی موجودہ منیجمنٹ کے دور میں پاکستان کی جونیئر اور سینیئر ہاکی ٹیموں کی فائنلسٹ لیول کی بہترین کارکردگی کو ضرور سراہا گیا ۔ مطلوبہ فنڈز کی فراہمی کے معاملہ پر وعدے وعید کا تسلسل برقرار رکھا گیا لیکن عملی طور پر کوئی بھی اطمینان بخش اعلامیہ جاری نہ کیا جا سکا۔ فیڈریشن کے قریبی احباب میں تصور کیے جانے والے حلقوں نے اچھے دنوں کی امید اور طفل تسلی کا ذکر تو ضرور کیا مگر فنڈز کے حوالے سے کوئی بھی فیگر بتانے سےگریزاں رہےدوسری جانب ہاکی فیڈریشن کو ارباب اختیار سے سب اچھےکی امید ہے اور قومی کھیل کی روموشن کے لیے  فنڈز مل سکیں گے۔

  • Related Posts

    میپکو نے سالانہ ریکوری اور لائن لاسز کے اہداف حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی اعزازات اپنے نام کئے :چیئرمین میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز انجینئر عامر ضیاء

    : محمد ندیم…

     محسن نقوی سے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی کی ملاقات۔ ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *