فرقان خان نے امریکہ میں منعقدہ ورلڈ پولیس اور فائر گیمز میں دو میڈلز جیت کر پاکستان اور قوم کا نام روشن کیا: ملک قمر عباس بھولا پہلوان سابق سپورٹس کوآرڈینیٹر پنجاب۔

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

پنجاب کے سابق سپورٹس کوآرڈینیٹر ملک قمر عباس بھولا پہلوان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے افسر و انٹرنیشنل ریسلر فرقان خان نے امریکہ میں منعقدہ ورلڈ پولیس اور فائر گیمز میں دو براؤنز میڈلز جیت کر پاکستان اور قوم کا نام روشن کیا ہے وہ ایس ایس پی (ر) پنجاب پولیس محمد الیاس خان پہلوان اور ابھرتے ہوئے نوجوان پہلوان خاقان بلوچ پہلوان کے ہمراہ فرقان خان اور ان کے والد محترم جمیل احمد خان کو ان کے گھر پر مبارکباد۔ مٹھائی اور پھول پیش کرنے کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ ملک قمر عباس بھولا پہلوان نے مزید کہا کہ فرقان خان جنوبی پنجاب کا فخر اور اپنے محکمہ پولیس کی آن شان ہیں انہوں نے کہا فرقان خان کے میڈلز جیتنے سے نہ صرف پہلوانوں بلکہ دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کے بھی حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ فرقان خان نے بتایا کہ بیماری اور آپریشن کے باوجود انہوں نے اس بین الاقوامی ایونٹ کیلئے تیاری جاری رکھی اور اللہ کے کرم و فضل سے میڈلز کے ساتھ وطن واپسی ہوئی ہے۔انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی ملک و قوم اور اپنے محکمہ پولیس کا نام فن پہلوانی کے میدان میں روشن کریں گے۔

  • Related Posts

    پاکستان چوتھی بار ہاکی کے میگا ایونٹ کا فائنل ہار گیا۔ جاپان نے انڈر 18 ایشیاء کپ فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

    : محمد ندیم…

    میپکو نے سالانہ ریکوری اور لائن لاسز کے اہداف حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی اعزازات اپنے نام کئے :چیئرمین میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز انجینئر عامر ضیاء

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *