
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
پاکستان سپورٹس بورڈ نے نئے مالی سال 26-2025ء کے آغاز پر ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں 22 سپورٹس فیڈریشنز کی سالانہ مالی امداد کے لیے 63.9 ملین روپے مختص کر دیئے ہیں۔جس کی تفصیل یہ ہے۔جیولین تھرو کے اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ہیرو ارشد ندیم کی ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے لیے 10 ملین روپے الپائن کلب آف پاکستان کیلئے 2.1 ملین روپے ۔پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے لیے 1.1 ملین۔پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے کیے 2.5 ملین روپے۔ پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے لیے5 ملین روپے کی خصوصی گرانٹ مختص کی گئی ہے
پاکستان جوڈو فیڈریشن کے لیے ایک ملین روپے۔ پاکستان جو-جِتسو فیڈریشن کے لیے 2 ملین روپے۔پاکستان کراٹے فیڈریشن کے لیے 3 ملین روپے۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کو 3 ملین روپے ۔نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کو 7 ملین روپے ۔پاکستان رگبی یونین کو 1.1 ملین روپے۔ونٹر سپورٹس فیڈریشن آف پاکستان کو 2 ملین روپے کی گرانٹس ملے گی۔
پاکستان سیلنگ فیڈریشن کو ایک ملین روپے ۔پاکستان سکواش فیڈریشن کو 5 ملین روپے۔پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کو 2.25 ملین روپے۔ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کو 2.25 ملین روپے۔پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کو 1.1 ملین روپے۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کو ایک ملین روپے۔پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کو 2.5 ملین روپے ۔پاکستان والی بال فیڈریشن کو 5 ملین روپے۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کو 3 ملین روپے۔پاکستان ووشو فیڈریشن کو ایک ملین روپے کی گرانٹ نئے مالی سال کے دوران دی جائے گی