زکریا یونیورسٹی ملتان میں 736 کلو واٹ سولر پارک کی تعمیر کے لیے ورک آرڈر جاری۔

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

زکریا یونیورسٹی ملتان میں 736 کلو واٹ سولر پارک کی تعمیر کے لیے ورک آرڈر جاری کردیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے یونیورسٹی کو ڈیڑھ کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔ 252024مالی سال میں بجلی کے نظام میں بہتری اور شفاف بلنگ سے 12 کروڑ روپے کی بچت ہو گی۔

زکریا یونیورسٹی کےتمام واٹر پمپنگ پوائنٹس کو بھی سولرائز کرنے کا فیصلہ ۔

ڈاکٹر عبدالستار ملک نے بتایا کہ منصوبے کے اگلے مرحلے میں یونیورسٹی کے تمام واٹر پمپنگ پوائنٹس کو بھی سولرائز کر دیا جائے گا اور اس سے اگلے مرحلے میں ایک مربوط حکمت عملی سے یونیورسٹی کی مختلف عمارتوں کے اوپر بھی سولر سسٹم نصب کیے جائیں گے۔ڈاکٹر عبدالستار ملک نے بتایا کہ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے بجٹ کا ایک خاطر خواہ حصہ بجلی کے بلوں کی مد میں صرف ہوتا ہے۔ مالی سال 24ـ2023ء میں زکریا یونیورسٹی ملتان کا بجلی کا ٹوٹل بل تقریبا 55 کروڑ روپے تھا۔ ڈاکٹر عبدالستار ملک کا کہنا تھا کہ اندھا دھند سولرائزیشن مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ انہی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے زکریا یونیورسٹی ملتان کے الیکٹریکل ونگ نے ابتدائی طور پر پچھلے ایک سال میں بجلی کی ترسیل میں موجود مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی اور بلنگ کے معاملات میں شفافیت کو یقینی بنایا اور زکریا یونیورسٹی ملتان کا مالی سال 25ـ2024ء کا مجموعی بل تقریبا 43 کروڑ روپے رہا۔ جو کہ اس سے پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 12 کروڑ روپے کم ہے۔

وائس چانسلر بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر زبیر اقبال بجلی کے سسٹم کی مجموعی بہتری اور سولرائزیشن کے حوالے سے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی ملتان نے الیکٹریکل ونگ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان شاءاللہ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان مالی سال 26ـ2025ء کے اختتام تک بجلی کے بل میں مزید خاطر خواہ کمی لانے میں کامیاب ہو جائے گی۔

  • Related Posts

    میپکوکے زیر انتظام جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں سیلابی پانی میں اضافے کے باعث ایک لاکھ29ہزار صارفین کی بجلی سیفٹی ایس او پیز کے تحت منقطع

    : محمد ندیم…

    دنیا بھر میں ریلویز نظام کو ون ٹریلین پلس خسارہ کا سامنا٬ پاکستان میں کرپشن اور بد عنوانی کے چیلنجز بھی۔: ایس جی نیوز پوڈ کاسٹ میں اے ٹی او ریلویز رضوان خالد کی خصوصی گفتگو

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *