ون ایجوکیشن بورڈ پراجیکٹ کے خلاف پنجاب کی تعلیمی بورڈز ایمپلائز ویلفیر ایسوسی ایشن کا بڑا فیصلہ آ گیا۔

محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

ون ایجوکیشن بورڈ پراجیکٹ کے خلاف پنجاب کی تعلیمی بورڈز ایمپلائز ویلفیر ایسوسی ایشن کا بڑا فیصلہ آ گیا۔ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کو انتظامی لحاظ سے یکجا کرنے کی سرکاری پیشرفت کو بریک لگانے کیلئے حکمت عملی کو مؤثر بنانے کیلئے مختلف اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

اس سلسلے میں اب تک ہونیوالی پیشرفت کو پنجاب ایجوکیشن بورڈز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی میٹنگ میں اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔اس حوالے سے پنجاب ایجوکیشن بورڈز ایمپلائز ویلفیر ایسوسی ایشن کے اجلاس میں حکومت کے ون بورڈ پراجیکٹ کو سکول اور انٹرمیڈیٹ سطح پرقائم موجودہ بورڈز کے امتحانی نظام کے خلاف سازش قرار دیا گیا اور اس کے خلاف پنجاب ایجوکیشن بورڈز ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ون بورڈ پراجیکٹ کے حوالے سے مزاحمتی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا۔

تعلیمی بورڈز میں ایڈھاک چیئرمین شپ پالیسی پر اظہار تشویش

ملک نثار احمد چیئرمین پنجاب بورڈ فیڈریشن تعلیمی بورڈ ملتان کی صدارت منعقدہ اجلاس میں پنجاب حکومت کی ایجوکیشن بورڈز کیلئے ایڈھاک چیئرمین شپ پالیسی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس پالیسی کو چیلنج کیے جانے کے حوالے سے آگاہ گیا گیا کہ تمام بورڈز میں مستقل چیئرمین کے حوالے سے پنجاب ایجوکیشن بورڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ڈیرہ غازی خان کی ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر جو ملتان ہائی کورٹ بینچ میں رٹ کی ہوئی ہے جس پریہ متفقہ طور پر طے ہوا کہ ایک اور رٹ پرنسپل سیٹ لاہور بورڈ کی طرف سے کی جائے گی۔

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز ملازمین کو یکساں الاؤنس دینے کی قرارداد منظور

پنجاب ایجوکیشن بورڈز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اجلاس نے صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز ملازمین کو یکساں الاؤنس دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی قراداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بورڈ الاؤنس پنجا ب بھر کے تعلیمی بورڈز کے ملازمین کو لاہور بورڈ کی طرز پر دیا جائے، اس سلسلے میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جس میں ظفر اقبال کھوسہ، صدر (ڈیرہ غازی خان بورڈ)محمد اسلم گجر، صدر(لاہور بورڈ )محمد اکرم شاہ، صدر(بہاولپور بورڈ)سردار پرویز احمد ڈوگر، صدر(ساہیوال بورڈ) محمد محسن جوئیہ، صدر (سرگودھا بورڈ) ملک نثار احمد، صدر(ملتان بورڈ) شامل ہوں گے جو بورڈ الاؤنس کیسز کا جائزہ لیں گے۔

فیصل آباد بورڈ اور راولپنڈی بورڈ کے ایمپلائز الیکشن نہ ہونے پر وارننگ گوجرانولہ کی صدارت کا فیصلہ

جنرل باڈی اجلاس میں فیصل آباد بورڈ اور راولپنڈی بورڈ کے ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے الیکشن نہ ہونے تشویش کا اظہار کیا اور ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے الیکشن کروائیں بصورت دیگر پنجاب بورڈ فیڈریشن ان دونوں بورڈز میں بذریعہ جنرل باڈی نئے عہدہ داران کا چناؤ کرے گی۔جنرل باڈی اجلاس میں گوجرانوالہ بورڈ کا معاملہ حل کرتے ہوئے صدر کے اُمیدوار سید سبطین عباس کو ملنے والے 279 ووٹ کی وجہ سے کامیاب قرار دیا اور اعجاز انصاری کا موقف مسترد کردیا گیا۔

پنجاب ایجوکیشن بورڈز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا عبوری سیٹ اپ

پنجاب ایجوکیشن بورڈز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی کے اجلاس میں تنظیم کا عبوری سیٹ اپ قائم کرنے کی منظور دی گئی اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ ابھی تک فیصل آباد اور راولپنڈی بورڈ میں الیکشن نہیں ہوئے تو فیڈریشن کا عبوری سیٹ اپ قائم کردیا جائے، جس کے عبوری چیئرمین ملک نثار احمد اور عبوری جنرل سیکرٹری شاہنواز بھٹی لاہور بورڈ ہوں گے۔ عبوری سیٹ اپ کے قیام کی منظوری کے بعد اگلا اجلاس لاہور بورڈ کی میزبانی میں منعقد کرنے کی منظوری دی گئی۔

پنجاب بھر سے تعلیمی بورڈز ایمپلائز قیادت کا بھرپور اعتماد

پنجاب ایجوکیشن بورڈز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اجلاس میں صوبہ بھر سے آئے ہوئے تعلیمی بورڈ ملازمین تنظیموں کی قیادت نے جنرل میٹنگ کے فیصلوں کی بھرپور تائید کی ۔اجلاس میں سردار پرویز احمد ڈوگر ساہیوال بورڈ، سردار احمد ڈوگر لاہور بورڈ، میاں عرفان شوکت فیصل آباد بورڈ، شیراز اعوان گوجرانوالہ بورڈ، ظفر اقبال کھوسہ ڈیرہ غازی خان بورڈ، زاہد اقبال مہر بہاولپور بورڈ، محمد اکرم شاہ بہاولپور بورڈ، مرزا ابرار خالد ساہیوال بورڈ، محمد اسلم گجر لاہور بورڈ، شیخ عمران حسین ملتان بورڈ، محمد محسن جوئیہ سرگودھا بورڈ، ممتاز علی سرگودھا بورڈ، میاں شکیل احمد فیصل آباد بورڈ، محمد بلال جوئیہ ڈیرہ غازی خان بورڈ، محمد عرفان گجر گوجرانوالہ بورڈ ، امیر عمر سرگودھا بورڈ ، سید سبطین شاہ گوجرانوالہ بورڈ احمد علی احقر فیصل آباد بورڈ نے بھی شرکت کی ۔

  • Related Posts

    سکول آف اکنامکس بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پچھلے ڈیڑھ ماہ سے ڈائریکٹر شپ کی اہم ترین سیٹ خالی۔تدریسی اور انتظامی امور کی انجام دہی عدم تسلسل کا شکار۔

    :محمد ندیم قیصر…

    اخوت فاؤنڈیشن کا بلاسود قرضہ مشن 25 ہزار سے شروع کیا گیا ۔ 62 لاکھ افراد مستفید ۔ ڈاکٹر امجد ثاقب ۔زکریا یونیورسٹی میں سوشل انٹر پرینیئور شپ تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال کا بھی خطاب ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *