پاکستان شاہینز نے پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

پاکستان شاہینز نے پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لیپاکستان شاہینز نے دورۂ انگلینڈ کے تیسرے ون ڈے میچ میں پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کو 5 وکٹوں سے ہرا کر سیریز دو ایک سے جیت لی۔ تیسرے میچ کی خاص بات اذان اویس کے شاندار88 اور حیدرعلی کے بہترین 55 رنز ناٹ آؤٹ تھے۔
پاکستان شاہینز نے پہلا ون ڈے 5 وکٹوں سے جیتا تھا میزبان ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

کاؤنٹی گراؤنڈ ہوو پر کھیلے گئے50 اوورز کے تیسرے ون ڈے میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ دی جو 46 اعشاریہ 4 اوورز میں260 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان شاہینز نے جواب میں43 اعشاریہ 5 اوورز میں 5 وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کی اننگز میں اولی سکائیز 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 64 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ٹام لیوس نے 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے49 رنز سکور کیے۔ان دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں86 رنز کا اضافہ کیا۔پاکستان شاہینز کی طرف سے عبید شاہ نے 41 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔

جوابی بیٹنگ میں پاکستان شاہینز کے اوپنرز شامل حسین اور اذان اویس نے پاکستان شاہینز کو 102 رنز کا ُپراعتماد آغاز فراہم کیا۔
اذان اویس نے ایک چھکے اور 12چوکوں کی مدد سے 88 رنز سکور کیے۔شامل حسین نے 40 رنز بنائے جس میں 4 چوکے شامل تھے۔محمد سلیمان 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔حیدرعلی نے5 چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 55 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کردیا۔

دریں اثناء ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان شاہینز اب دو تین روزہ میچ کھیلے گی۔ پہلا میچ پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کے خلاف 29 سے31 جولائی تک کھیلا جائے گا ۔ دوسرا میچ ساؤتھ ایشین کرکٹ اکیڈمی اینڈ ایم سی سی ینگ کرکٹرز الیون کے خلاف 3 سے5 اگست تک  ہوگا۔

  • Related Posts

    لاہور قلندرز کو مستقبل کے سٹارز کی تلاش۔ ملتان میں بھی ٹرائلز میلہ سجا لیا

    :محمد ندیم قیصر…

    بھارت خود اپنی سازش کا شکار۔ کرکٹ کا ایشیاء کپ 2025ء بھارت سے دوبئی منتقل۔ ایشئن صدر محسن نقوی کا صرف کرکٹ کیلئے کام کرنے کا پیغام

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *