ملتان میں ٹیسٹ سیریز فتح کے لحاظ سے میزبان مہمان ٹیموں کیلئے مساوی ایڈوانٹیج رکھتی ہے۔ کپتان ویسٹ انڈیز

محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریٹھوویٹ نے ملتان ٹیسٹ میچ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ان کے گھر میں ہرانے کیلئے بھرپور تیاری کے ساتھ آئے ہیں اسلام آباد میں وارم اپ میچ اچھا رہا ۔ اسلام آباد اور یہاں کی کنڈیشن زیادہ مختلف نہیں ہے مجھے اپنی ٹیم پر پورا اعتماد ہے کہ ہم اور ہمیں یقین ہے کہ ہم اچھا پرفارم کریں گے۔

انہوں نے پاکستان کے ان فارم بیٹر کے حوالے سے خصوصی سوال پر بابر اعظم کا نام کیے بغیر کہا کہ ہم نے کوئی ایک کھلاڑی ٹارگٹ نہیں کیا بلکہ ہمارے لیے مدمقابل 11کھلاڑیوں کی وکٹ اہم ہیں کیونکہ ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 20 آؤٹ کرنا ہیں۔

تین ماہ پہلے اپنے ہوم گراؤنڈ پر انگش ٹیم کی جیت کا نشہ ہرن کرنیوالے پاکستانی سپنرز نعمان علی اور ساجد خان کے حوالے سے ویسٹ انڈین کپتان کا کہنا تھا کہ ان دونوں سپنرز کے ساتھ ساتھ تیسرے سپنر ابرار احمد کو بھی فالو سٹڈی کیا ہے کیونکہ ہم نے آخر رنز بھی تو بنانا ہیں ۔ انہوں نے ملتان ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کے ہوم ایڈوانٹیج بارے بھی کسی فکرمندی کا اظہار نہیں کیا اور کہا کہ یہ ٹیسٹ سیریز جیت کے امکان کے لحاظ سے برابر ایڈوانٹیج رکھتی ہے۔

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *