لاہور قلندرز کو مستقبل کے سٹارز کی تلاش۔ ملتان میں بھی ٹرائلز میلہ سجا لیا

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

لاہور قلندرز کو مستقبل کے سٹارز کی تلاش۔ ملتان میں بھی ٹرائلز میلہ سجا لیا۔ حبس زدہ گرم ترین موسم کے باوجود زکریا یونیورسٹی ملتان میں منعقدہ بوائز ٹرائلز میں سینکڑوں کرکٹرز نے بیٹنگ ۔باؤلنگ ۔ وکٹ کیپنگ کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ بعض کرکٹرز کے ساتھ ان کے ماں باپ بھی اپنے بچوں کو ٹرائلز میں پرفارم کرتا دیکھنے کے لیے آئے ہوئے تھے۔ ملتان اور دیگر شہروں میں قائم اکیڈمیز کے أفیشلز اپنے کرکٹرز کو ٹرائلز سے پہلے کوچنگ ٹپس دیتے ہوئے دکھائی دیئے۔ ٹھنڈا کیا سادہ پانی وافر دستیاب نہ ہونے کی شکایت بھی رہی ۔ جس کا کرکٹرز نے سوشل میڈیا پر اظہار بھی کیا۔ یہ شکوہ بھی کیا گیا کہ نیٹ ایریا میں کرکٹرز کی پرفارمنس کا جائزہ لینے والے سلیکٹرز بعض کرکٹرز کی پرفارمنس پر توجہ دینے کی بجائے انہیں نظر انداز کر رہے ہیں ۔

دوسری جانب ٹرائلز منیجمنث نے ان شکوے شکایات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اپنا سلیکشن کرائیٹیریا ہے اور ان کی ٹرائلز میں شریک ہر کرکٹرز کی پرفارمنس پر نظر ہے اور وہ پروفیشنل انداز میں کرکٹرز کی صلاحیت کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔

ٹرائلز میں منتخب کرکٹرز کے بعد ٹیم سلیکشن اور اگلے مرحلے بارے یہ آگاہی دی گئی کہ پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ لاہور قلندرز ٹرائلز کا آغاز بلوچستان سے کیا گیا۔ چاروں صوبوں میں ٹرائلز سیشن مکمل ہونے کے بعد ٹیموں کی تشکیل کی جائے گی باہمی مقابلے کروائے جائیں گے اور پرفارمنس کی بیناد پر ہی سلیکشن ہو گی۔ پنجاب میں ٹرائلز سیشن کے لیے جن شہروں کو انتخاب کیا گیا ہے ان میں بہاولپور ۔ملتان۔ فیصل آباد ۔سرگودھا۔ راولپنڈی ۔ اسلام آباد ۔ جہلم ۔ لاہور اور سیالکوٹ شامل ہیں۔

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام لاہور قلندرز کے سلسلے میں بلوچستان کے بعد پنجاب میں ٹرائلز کا مرحلہ جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور سے کیا گیا ۔اب دو روز کے لیے ملتان میں ٹرائلز لیے جا رہے ہیں ۔ اگلے مرحلے میں اپر پنجاب کے مختلف منتخب شہروں میں پی ایم لاہور قلندرز ٹرائلز لیے جائیں گے ۔

  • Related Posts

    پاکستان شاہینز نے پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی

    : محمد ندیم…

    بھارت خود اپنی سازش کا شکار۔ کرکٹ کا ایشیاء کپ 2025ء بھارت سے دوبئی منتقل۔ ایشئن صدر محسن نقوی کا صرف کرکٹ کیلئے کام کرنے کا پیغام

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *