انیس (19) برسوں بعد ملتان میں ہونیوالے پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچ کا ٹاس دھند کے باعث تاخیر کا شکار

محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

 انیس برسوں بعد ملتان میں ہونیوالے پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہو گیا۔ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دونوں میچز ملتان سٹیڈیم پر ہی شیڈول ہیں پہلا ٹیسٹ ما پہلا روز جمعہ کو ہونے باعث ٹاس کا ٹائم صبح 9 بجے مقرر کیا گیا تھا لیکن شدید دھند کے باعث مقررہ وقت پر ٹاس ممکن نہ ہوسکا پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچ کی پہلی گیند صبح ساڑھے 9 بجے پھینکی جانا تھی لیکن اس وقت تک ٹاس ہی نہ ہو سکا ۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ آج سے شیڈول پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ ملتان کی روایتی فوگ کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا ہےآج جمعہ کی وجہ سے شیڈول سے ہٹ کر آدھا گھنٹہ قبل ٹاس ہونا تھا لیکن دھند نے یہ ممکن نہ ہونے دیا اور ٹاس میں اب اتنی تاخیر ہے کہ سابقہ وقت 10 بجے ساڑھے 9 سے بھی کہیں زیادہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں صبح کو بروقت ملتان سٹیڈیم پہنچ گئیں مگر سٹیڈیم میں دھند اتنی گہری تھی کہ رات کا سماں تھا انتظامیہ نے فلڈ لائٹس آن کرکے سٹیڈیم کو روشن کیا مگر میچ کیلئے روشنی کا لیول ناکافی ثابت ہوا ۔ دونوں ٹیموں نے میچ سے پہلے بلکہ ٹاس سے بھی پہلے وارم اپ سیشن کم روشنی میں کیا اور گرمی میں مشہور ملتان کی سردی کو بھی انجوائے کیا۔

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *