
محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی حتمی الیون سائیڈ انتخاب کر لیا۔ٹرپل سنچری ماسٹر محمد ہریرہ نے زخمی صائم ایوب کی جگہ سلیکٹرز اور ٹیم منیجمنٹ کا اعتماد حاصل کرلیا انہیں 15 رکنی سکواڈ میں شامل امام الحق پر ترجیح دی گئی ہے ٹیسٹ کیریئر کا ڈیبیو کرنیوالے محمد ہریرہ کپتان شان مسعود کی ساتھ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز کا آغاز کریں گے۔بابر اعظم اپنی فیورٹ پوزیشن ون ڈاؤن اور کامران غلام ٹو ڈاؤن پر بیٹنگ کیلئے آئیں گے۔مڈل آرڈر کو مضبوط بنانے کیلئے نائب کپتان سعود شکیل، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے قومی ٹیم میں جگہ بنائی ہے ۔
باؤلنگ کے شعبہ میں سپنرز کیلئے جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرنیوالے سپنرز کی جوڑی نعمان علی اور ساجد خان کے ساتھ ابرار احمد کو بھی حتمی الیون سائیڈ کا حصہ بنایا گیا ہے. فاسٹ باؤلنگ کے شعبہ میں صرف خرم شہزاد کی صلاحیت پر اعتماد کیا گیا ہے خرم شہزاد نے جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور دو ٹیسٹ میچز میں چھ آؤٹ کیے تھے۔22سالہ محمد ہریرہ کا فرسٹ کلاس ریکارڈ…44 فرسٹ کلاس میچوں میں ہریرہ نے 48.95 کی متاثر کن اوسط سے 3427 رنز .ایک ٹرپل سنچری اور دو ڈبل سنچریاں سمیت 8سنچریاں…پاکستان کی پلیئنگ الیون:
شان مسعود (کپتان)، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، ابرار احمد اور خرم شہزاد۔