ملتان ٹیسٹ ۔ محمد رضوان اور سعود شکیل کی ویسٹ انڈیز باؤلنگ راج کے خلاف مزاحمت

   143/4 انیس برس بعد پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچ۔ پہلے سیشن میں دھند کا راج۔ دوسرے میں ویسٹ انڈین باؤلر چھائے رہے ۔ کھیل کے اختتام پر پاکستان کا سکور

آؤٹ

محمد ندیم قیصر (ملتان)

برسوں بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے والی ویسٹ انڈیز کے باؤلرز نے میزبان پاکستان کے 4بیٹرز کو پچ پر پہنچتے ہی پویلین کا واپسی کا راستہ دکھا دیا۔ دھند زدہ سرد موسم میں ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے پہلے سیشن کا کھیل دھند کی نظر ہو گیا اور پہلے دن کے کھیل کی پہلی گیند کھانے اور جمعہ نماز کے وقفہ کے بعد دوپہر ڈیڑھ بجے پھینکی جا سکی۔پاکستان کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ مہنگا پڑ گیا۔ دو گھنٹے شکار ہونیوالے ٹیسٹ میچ کے دوسرے سیشن میں ویسٹ انڈیز کے باؤلرز بھاری پڑے تو چائے کے وقفہ کے بعد پاکستانی مڈل آرڈر بیٹنگ جاری محمد رضوان اور سعود شکیل کی جوڑی نے ڈھال بن گئی اور دونوں نے نہ صرف ناقابل شکست نصف سنچریاں مکمل کیں بلکہ پانچویں وکٹ کی شراکت میں اب تک97رنز بھی جوڑ لیے ہیں ۔

قبل ازیں سپن کیلئے سازگار پچ پر ویسٹ انڈین پیسر جیڈن سیلئز نے پاکستانی بیٹنگ میں شگاف ڈال دیا اور نو اوورز کے ابتدائی سپیل میں انیس رنز دے کرتین میزبان بیٹرز کو پویلین چلتا کیا۔اور پاکستان ٹیم کی مجموعی رنز کی ففٹی مکمل ہونے سے پہلے ہی پاکستان چار وکٹیں گنوا چکا تھاٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے محمد حریرہ پہلی اننگز کا یادگار نہ بنا سکے انفرادی سکور صرف چھ پر محمد ہریرہ نے 16 کے مجموعی  سکور پر جےڈین سیلز کی گیند پر املاچ کو کیچ تھما دیا ۔

بیس کے مجموعی سکور پر کپتان شان مسعود سپن باؤلر موٹی کی گیند پر وکٹ کیپر املاچ کے کیچ بن گئے، شان کی 11 رنز کی اننگز میں ایک چوکا بھی شامل تھا۔ 

ک31 کے مجموعی سکور پر پاکستانی بیٹنگ کے مغل اعظم بابر اعظم صرف 8 کے انفرادی سکور پر ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر گئے ون ڈاؤن بیٹر بابر اعظم بھی جے ڈین اور وکٹ کیپر املاچ کے گٹھ جوڑ کا نشانہ بنے

ٹو ڈاؤن بیٹر کامران غلام جے ڈین کی وکٹوں میں بھی آتی بال کی سوئنگ کو سمجھنے میں ناکام ہوئے اور انہیں بال لیفٹ کا خمیازہ اپنی وکٹ کھونے کی صورت اٹھانا پڑا۔ 31 کے مجموعی سکور پر کامران غلام کا حصہ صرف 5 رنز کا تھا جس میں ایک چوکا بھی شامل تھا۔کامران غلام کی صورت پاکستان کی چوتھی وکٹ مجموعی سکور 46 رنز پر گری۔

جےڈین سیلز نے 3 جبکہ گڈاکیش موٹی نے ایک وکٹ حاصل کی۔چوتھے آؤٹ ہونے ولاے بیٹر بابر اعظم تھے ۔

پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کے تیسرے سیشن میں محمد رضوان اور سعود شکیل کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کا سکور 143/4 تک پہنچا دیا
سعود شکیل نے اپنے کرئیر کی نویں نصف سنچری مکمل کی، اور محمد رضوان نے ٹیسٹ کرئیر کی 11ویں نصف مکمل کی۔

خراب موسم کے باعث 41.3 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔

کھیل کے اختتام پر سعود شکیل 56 جبکہ محمد رضوان 51 پر ناٹ آؤٹ کریز پر موجود ہیں، دونوں بلے بازوں کے درمیان 97 کی پارٹنرشپ قائم ہوچکی ہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جےڈین سیلز نے 3 اورگڈاکیش موٹی نے اب تک ایک آؤٹ کیا ہے

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *