پاکستان وومنز کو آئرلینڈ ٹور کے افتتاحی ٹی 20 میں ناکامی لیکن کپتان فاطمہ ثناء کی کیریئر بیسٹ باولنگ۔100 ویں وکٹ کا میچ میں جشن۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

آئرلینڈ وومنز نے پاکستان وومنز کو اپنے ہوم گراؤنڈ ڈبلن میں ٹی ٹوئینٹی سیریز کے پہلے میچ میں گیارہ رنز سے شکست دے دی۔142 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی اوپنرز کے بعد مڈل آرڈرکا بھی دھرن تختہ ہو گیا ۔تاہم لوئر آرڈرز نے شکست کو ذلت آمیز مرحلہ سے نکال لیا۔ اس میچ میں پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء نے 4-26 کے اپنے بہترین ٹی ٹوئینٹی باؤلنگ کروائی اور بین الاقوامی وکٹوں کی سنچری بھی مکمل کر لی اور اس کارنامہ کاجشن میچ کے دوران منایا ۔

آئرلینڈ نے پاکستان کو مقررہ 20 اوورز میں 131-9 تک محدود کر کے اپنے 142 کے مجموعی سکور کا دفاع کیا۔ پلیئر آف دی میچ اورلا پرینڈرگاسٹ نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی نے بیسٹ آف تھری سیریز میں میزبان ٹیم آئرلینڈ کو کامیابی کی راہ دکھلائی۔ انہوں نے بیٹنگ میں 26 گیندوں پر 29 رنز بنائے اور باؤلنگ میں 28 رنز کے بدلے 3 وکٹوں کی شاندار کارکردگی دکھائی ۔

100 ویں وکٹ کا میچ میں جشن۔

پاکستانی اوپنرز کی ناکامی کا صدمہ مڈل آرڈر بیٹرز بھی سہہ پائیں٬ نتالیہ اور رامین شمیم نے ذلت آمیز شکست سے بچایا مگر فتح نہ دلوا پائیں۔

نتالیہ پرویز نے 23 گیندوں پر 29 (3 چوکے، 1 چھکا) اور رامین شمیم کے 20 گیندوں پر 27 رنز (4چوکے) بنائے٬ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے دونوں اوپننگ بلے باز 22 رنز کے مجموعی سکور تک پانچ پانچ انفرادی رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں۔

سدرہ امین (15، 15گیندیں، 2چوکے) اور عالیہ ریاض کی (14 رنز، 23گیندیں، ٬2چوکے) 20 رنز کی شراکت بھی اوپنرز گل فیروزہ اور کے خسارہ کا مداوا نہ کر سکیں ٹیم کے مجموعی سکور کی نصف سنچری مکمل ہونے پاکستان ٹیم کی پانچ وکٹیں 54 رنز پر گر گئیں آدھی ٹیم اور پھر کپتان فاطمہ ثنا (14رنز، سات گیندیں، 3چوکے) بھی آؤٹ ہو گئیں۔

رامین اور نتالیہ کے درمیان ساتویں وکٹ کے لیے 21 گیندوں پر 31 رنز کی شراکت نے آئرلینڈ پر تھوڑا بہت دباؤ ڈالا لیکن مدمقابل باؤلر پرینڈرگاسٹ نے اس پارٹنر شپ کو بھی ٹھکانے لگا دیا۔ اور پاکستان کو 21 گیندوں پر 42 رنز اور آخری 6 گیندوں پر 22 رنز درکار تھے لیکن صرف 10 رنز بنائے جا سکے۔ائر لینڈ کی باؤلنگ سٹارز پرنڈرگاسٹ اور جین میگوائر نے پاکستانی بیٹنگ لائن کو کاری ضرب لگائی اور بالترتیب 4 اور 2 مہمان بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ فاطمہ نے تیسرے اوور میں گیبی لیوس کو 18 رنز کے ساتھ آؤٹ کردیا، پرینڈرگاسٹ(26 گیندوں پر 29 رنز) اور ایمی ہنٹر (37رنز٬ 30 گیندیں٬ 5×4) نے مل کر 36 گیندوں پر 45 رنز کی شراکت قائم کی۔

تو ڈاؤن بیٹر بلے لیہ پال , 19 گیندوں پر 28 رنز٬2 چوکے) اور نمبر 5 بیٹر لورا ڈیلانی (16رنز, 15گیندیں, ایک چھکا ایک ہی چوکا) آئرلینڈ کے مجموعہ 142رنز میں نمایاں پرفارمنس تھی۔

100 ویں وکٹ کا میچ میں جشن۔

پاکستانی کپتان کے باؤلنگ کیریئر میں وکٹوں کی سنچری کا کارنامہ۔

ڈیلانی 17 ویں اوورز کے مجموعی سکور 121 رنز بنا کر بین الاقوامی کرکٹ میں فاطمہ کا 100 ویں شکار بن گئیں۔ یہ آئرلینڈ اننگز کا چھٹا نقصان تھا۔ فاطمہ ثناء نے 2023ء میں ڈیونیڈن میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی بہترین باؤلنگ کے اعدادوشمار 18 رنز دے کر تین وکٹوں کی پرفارمنس کو 26 رنز 4 آؤٹ سے کیریئر بیسٹ بنا لیا۔نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال، رامین اور ڈیانا بیگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاک آئرلینڈ وومنز فرسٹ ٹی ٹوئینٹی میچ کی مختصر کہانی اعدادوشمار کی زبانی۔

پاک آئرلینڈ وومنز فرسٹ ٹی ٹوئینٹی میچ کی مختصر کہانی اعدادوشمار کی زبانی کا احوال یہ ہے کہ کلون ٹرف کرکٹ کلب میں آئرلینڈ نے پاکستان کو 11 رنز سے ہرا دیا۔آئرلینڈ 142 آل آؤٹ، 19.4 اوورز (ایمی ہنٹر 37، اورلا پرنڈرگاسٹ 29، لیہ پال 28؛ فاطمہ ثنا 4-26) پاکستان 131-9، 20 اوورز (نتالیہ پرویز 29، رامین شمیم 27؛ اورلینڈ پرینڈرگاسٹ 3-28، جین میگوائر 2-20)پلیئر آف دی میچ اورلا پرنڈرگاسٹ (آئرلینڈ) قرار پائیں۔
سیریز کا شیڈول: (تمام میچ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجےشروع ہوں گے شیڈول کے مطابق 6 اگست کو کھیلا گیا پہلا ٹی ٹوئینٹی میچ آئرلینڈ 11 رنز سے جیت گیا۔دوسرا ٹی ٹوئینٹی8 اگست کو اور تیسرا و آخری ٹی ٹوئینٹی میچ 10 اگست کلونٹارف کرکٹ کلب، ڈبلن میں ہی کھیلا جائے گا ۔

  • Related Posts

    پاکستان نے منیبہ علی کی جارحانہ سنچری کی بدولت آئرلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹوئینٹی جیت لیا٬ویمنز سیریز میزبان ٹیم کے نام

    : محمد ندیم…

    ملتان سے لارا سٹیڈیم:ڈیبیو کرنے والے حسن اور کم بیک سٹار حسین طلعت نے پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں فتح دلوادی

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *