سپن اٹیک سے ملتان ٹیسٹ کا اغاز۔کرکٹ تاریخ کا نیا ریکارڈ

محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

ویسٹ انڈیز کی ٹیم اگرچہ 19 برس کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئی ہے لیکن دو میچوں کی اس سیریز کے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں پہلی گیند سپنر کے کروائے جاتے ہی ٹیسٹ کرکٹ تاریخ کا ایک نیا ریکارڈ بن گیا کہ 113 برسوں میں پہلی بار نئی چمچماتی بال سے فاسٹ کی بجائے سپنر کے ذریعے ٹیسٹ میچ کا پہلا اوور کروایا گیا ہو۔

ملتان سٹیڈیم پر جب ویسٹ انڈیز کے کپتان گریگ بریتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنیوالی پاکستان ٹیم کے خلاف پہلی بال سے فاسٹ کی بجائے سپن اٹیک کا فیصلہ کیا اور چمکدار نئی بال سپنر گڈاکیش موٹی کو تھمائی تو وہ دونوں بھی اس ریکارڈ ساز لمحے سے بے خبر تھے لیکن جیسے ہی ملتان ٹیسٹ کی پہلی گیند موٹی نے پاکستانی اوپنر و کپتان شان مسعود کو پھینکی تو ان کا نام کرکٹ ہسٹری کے ایک منفرد ریکارڈ کے ساتھ درج کر لیا گیا۔ اگرچہ ٹیسٹ میچ کے دوران پچ کا رویہ بدلتا ہوا دیکھ کر تیسری اور چوتھی اننگز میں سپن اٹیک کی حکمت عملی اپنائی جاتی رہی ہے۔ 2021 ء میں ایسا چار مرتبہ ہوا تین ماہ قبل اکتوبر میں ملتان سٹیڈیم پر پاکستان ٹیم نے بھی انگلینڈ کے خلاف ساجد خان کے ذریعے سپن اٹیک کیا تھا لیکن یہ فیصلہ بھی پہلی یا دوسری اننگز میں نہیں بلکہ میچ کی آخری دو اننگز میں کیا گیا تھا۔

ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تو سپنر سے پہلا اوور کروائے جانے کی روایت معمول بن چکی ہے ۔ 80ـ1979ء کی ہوم سیریز میں پاکستان نے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں فاسٹ باؤلر کی موجودگی لیفٹ آرم سپنر اقبال قاسم پہلا اوور کروایا تھا۔ اسی طرح ورلڈ کپ 92ء میں نیوزی لینڈ کے سپنر دیپک پٹیل اپنی ٹیم کی طرف سے سپن اٹیک کرتے رہے ۔ اور ٹیم کی مسلسل 7 فتوحات میں اہم کردار بھی ادا کیا تھا۔

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *