انجینئر اشفاق احمد اعوان کو جنرل منیجر (ٹیکنیکل) میپکو کی اضافی ذمہ داریاں تفویض

: محمد ندیم قیصر ( ملتان )

: تفصیلات

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے انجینئر اشفاق احمد اعوان کو جنرل منیجر (ٹیکنیکل) میپکو کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کردی ہیں ۔ وہ چیف انجینئر پلاننگ اینڈ انجینئرنگ میپکو کے عہدے پر فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔ ان کے پیشرو جنرل منیجر (آپریشن /ٹیکنیکل) انجینئر چوہدری خالد محمود سروس سے ریٹائر ہوگئے ہیں ۔ انجینئر اشفاق احمد اعوان نے جنرل منیجر ٹیکنیکل کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کردیاہے ۔

میپکو ڈیٹاکوڈرز سے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کے عہدے پر ترقی کے محکمانہ پروموشن ٹریننگ امتحان کے نتائج جاری

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کے شعبہ ٹریننگ اینڈ امتحانات نے ڈیٹاکوڈرز سے ڈیٹاانٹری آپریٹرز کے عہدے پر ترقی کے محکمانہ پروموشن ٹریننگ امتحان کے نتائج جاری کردئیے ہیں ۔ ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ امتحانات میپکو سہیل عباس کے مطابق میپکو کمپیوٹر سنٹرملتان کے ڈیٹا کوڈر حاجی محمد سجاد طاہر نے پہلی، محمد اشر ف (کمپیوٹرسنٹر وہاڑی) اور اشفاق احمد ( کمپیوٹر سنٹرملتان ) نے مشترکہ طورپر دوسری، محسن رفیق (کمپیوٹر سنٹر ملتان) نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کمپیوٹر سنٹر ملتان کے ڈیٹاکوڈر محمد طارق سلیم نے بھی کامیابی حاصل کی ۔

  • Related Posts

    یوم آزادی کے موقع پر ریجن بھر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری

    :محمد ندیم قیصر…

    انجینئر چوہدری خالد محمود کی بطور سی ای او آئیسکو تعیناتی میپکو کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے:میپکو تقریب میں خدمات کا اعتراف

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *