ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے لائن لاسز کی شرح میں 1.8 فیصد کمی کر لی

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے  لائن لاسز کی شرح میں 1.8 فیصد کمی کی ہے ۔ پروگریسو لائن لاسز میں 35کروڑ81لاکھ یونٹس کی بچت کرکے کمپنی کو 10ارب روپے زائد فائدہ پہنچاہے۔ لائن لاسز میں کمی کرنے کے لئے ریجن بھر میں ہائی لاس فیڈرز پربجلی چوروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن،ٹرانسفارمرز پر سکیننگ میٹرز کی تنصیب ، فیڈرز کی ایریا پلاننگ، بائفرکیشن اورری کنڈکٹرنگ کی گئی ہے جس کے مثبت نتائج برآمدہوئے ہیں ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے کہا کہ مالی سال 24ـ2023ء کے دوران کمپنی کے ٹی اینڈ ڈی لائن لاسز 15.2فیصدتھے جس میں مالی سال 2024-25ء کے دوران 1.8فیصد کمی کی گئی ہے اور لائن لاسز 13.3فیصد کی سطح پر آگئے ہیں ۔ رواں مالی سال کے دوران ٹی اینڈڈی لائن لاسز کی شرح میں مزید کمی کی جائے گی ۔ جولائی 2024ء سے جون 2025ء کے دوران جنوبی پنجاب میں 7لاکھ38ہزار بجلی چور پکڑے گئے جنہیں 10 ارب 16 کروڑروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور 7ارب 69کروڑروپے وصول کرکے خزانے میں جمع کروائے گئے ۔ بجلی چوروں کے خلاف 25ہزار131مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔

میپکو نے سرکاری اورپرائیویٹ صارفین سے بلنگ کی مد میں 6کھرب 30ارب روپے وصولیاں کیں جس سے پروگریسو ریکوری کی شرح 100فیصد سے زائد رہی ہے جولائی2025ء تا جون 2025ء کے دوران پرائیویٹ صارفین سے 5کھرب 90 ارب روپے ریکوری کے ساتھ شرح 100.6فیصد اور سرکاری اداروں /محکموں سے 40ارب 46کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 99.16فیصد رہی ۔ پرائیویٹ صارفین کی کیٹگری میں گھریلو صارفین سے 2کھرب 95ارب روپے ریکوری کے ساتھ شرح 100.13فیصد، کمرشل صارفین سے 81ارب 62 کروڑ روپے وصولیوں کے ساتھ تناسب 100.64 فیصد، جنرل سروس صارفین سے 3ارب 81 کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 101.61فیصد، صنعتی صارفین سے ایک کھرب 27ارب روپے وصولی کے ساتھ تناسب 101.30 فیصد، زرعی ٹیوب ویل صارفین سے 81ارب 50 کروڑ روپے ریکوری کے ساتھ شرح 101.10 فیصداور دیگر کیٹگریز کے صارفین سے ایک ارب 32 کروڑ روپے ریکوری کے ساتھ شرح 101.31فیصد رہی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ گذشتہ مالی سال کے دوران 4لاکھ55ہزار303نئے کنکشنز نصب کئے گئے ان کنکشنز کی تنصیب کے بعد میپکو ریجن میں صارفین کی کل تعداد 88لاکھ 16 ہزار399ہوگئی ہے ۔4لاکھ 40ہزار542گھریلوکنکشنز کی تنصیب کے بعد کل تعداد 79لاکھ 29 ہزار، 13ہزار993 کمرشل میٹرز لگانے کے بعد کل تعداد 6لاکھ68ہزار 508،353 صنعتی کنکشنز نصب کرنے کے بعد کل تعداد 61ہزار 684،بلک سپلائی صارفین کی کل تعداد 477،167 زرعی ٹیوب ویل کنکشنز نصب کرنے کے بعد کل تعداد ایک لاکھ8ہزار 136،221 جنرل سروس کنکشنزکی تنصیب سے کل تعداد 46ہزار 407اور28دیگر کیٹگریزنصب کرنے کے بعد صارفین کی کل تعداد 2ہزار158ہوگئی ہے ۔

صارفین کی درست ریڈنگ اور بلنگ کے لئے 5لاکھ 98 ہزار 225خراب اور جلنے والے میٹرز تبدیل کئے گئے ان میں 5لاکھ سے زائد سنگل فیز میٹرز اور 94ہزار544تھری فیز میٹرز شامل ہیں ۔

  • Related Posts

    میپکو احمد پور شرقیہ ڈویژن نے نئے فیڈر کی تعمیر و تنصیب کرکے بجلی کی فراہمی کا آغاز کردیا۔

      :محمد ندیم…

    یوم آزادی کے موقع پر ریجن بھر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *