ایک سرکاری ہسپتال جہاں علاج مفت ہوتا ہے ادویات بھی ہسپتال سے ملتی ہیں: چلڈرن کمپلیکس ہسپتال ملتان میں جشن آزادی تقریب

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

چلڈرن کمپلیکس ہسپتال ملتان میں جشن آزادی کیک کٹنگ تقریب اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات بارے بریفننگ کا اہتمام کیا گیا۔ نامور ادیب شاعر۔ دانشور پروفیسر نسیم شاہد سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج آف سائنس نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی٬جشن آزادی سالگرہ تقریب میں ڈین آف چلڈرن کمپلیکس ہسپتال ڈاکٹر پروفیسر کاشف چشتی ، ڈاکٹر سہیل ارشد ،ڈاکٹر ذوالفقار علی رانا اور ڈاکٹر وقاص عمران خان نے آزادی کی اہمیت بارے تاثرات پیش کیے اور تحفظ پاکستان کیلئے پاک فوج کے معرکہ حق کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا

اس موقع پر ڈین ڈاکٹر کاشف چشتی نے ہسپتال کا تفصیلی دورہ بھی کروایا اور ہسپتال انتظامیہ کے اس بیانیہ کا ٬ کہ “ایک سرکاری ہسپتال جہاں علاج مفت ہوتا ہے ادویات بھی ہسپتال سے ملتی ہیں”عملی نمونہ دیکھنے کو ملاہسپتال کے نظام ،ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی دلجمعی ،ہسپتال کی صفائی ستھرائی ،جدید ترین آپریشن تھیٹرز اور بچوں کے وارڈز نیز ان کے ورثاء کے بیٹھنے کا اعلی انتظام دیکھ کر یوں لگا جیسے پاکستان سے باہر کا کوئی ہسپتال دیکھ رہے ہوں ۔

تین برسوں میں بیڈز کی تعداد میں دگنا اضافہ٬ سٹیج اداکار آغا ماجد کے پوتے کا کامیاب مفت آپریشن ٬ 3سو ہارٹ سرجریز

ڈاکٹر کاشف چشتی نے بتایا کہ جب تین سال پہلے انھوں نے اس ہسپتال کا چارج سنبھالا تھا تو یہاں صرف 300سو بیڈز کی گنجائش تھی آج یہ تعداد 740 ہو چکی ہے ۔یہاں چھوٹے بچوں کی ہارٹ سرجری مفت ہوتی ہے جس پرآٹھ لاکھ روپیہ فی کیس آتا ہے ہم اب تک تین سو بچوں کی بالکل مفت ہارٹ سرجری کر چکے ہیں۔ہسپتال میں داخل بچوں کو تمام ادویات ہسپتال فراہم کرتا ہے ۔ان کے اس دعوے کی تصدیق اس وقت ہوئی جب مختلف وارڈز میں داخل بچوں کی ماؤں سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ہاں میں جواب دیا ۔ ڈاکٹرکاشف چشتی نے سٹیج اداکار آغا ماجد کا ڈیڑھ کلو وزنی پوتا بھی دکھایا ۔جو ایک پرائیویٹ ہسپتال میں چند روز پہلے پیدا ہوا ۔پرائیویٹ ہسپتال والوں نے اس کی بڑی آنت کے آپریشن کیلئے پانچ لاکھ روپے مانگے ۔والدین اسے چلڈرن کمپلیکس ہسپتال لے آئے ۔جہاں اس کا فری کامیاب آپریشن ہوا اب وہ روتا بھی ہے اور ہنستا بھی ہے ۔

دریں اثناء پروفیسر نسیم شاہد نے اپنے تاثرات میں کہا کہ چلڈرن کمپلیکس میں بچوں کے تمام امراض کا علاج ہوتا ہے ۔ یہ ہسپتال واقعی اس خطے کیلئے بڑی نعمت ہے ٬یاد رہے کہ کینسر اور تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کےلئے یہ ہسپتال پہلے ہی ملک گیر شہرت رکھتا ہے اور ڈاکٹر ذوالفقار علی رانا ان شعبوں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔وزٹ کے بعد ڈاکٹر کاشف چشتی ،ڈاکٹر سہیل ارشد ،ڈاکٹر ذوالفقار علی رانا اور ڈاکٹر وقاص عمران خان کے ہمراہ یوم آزادی کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت کا موقع بھی ملا ۔چلڈرن کمپلیکس جیسے نظام کی دیگر سرکاری ہسپتالوں میں بھی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو مفت علاج معالجے کی سہولت میسرآئے

  • Related Posts

    جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس ملتان فعال۔ بچوں کے علاج معالجے کے شعبے میں ایک انقلابی قدم : ڈین چلڈرن ہسپتال ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی

    :محمد ندیم قیصر…

    موٹاپا غیر معمولی بیماریوں کی ماں – پاکستان میں 27 فیصد بچے موٹاپے کا شکار:ملتان پریس کلب میں میڈیکل کیمپ اور سیمینار سے ماہرین کا خطاب۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *