
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
جشن آزادی گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ ملتان ہاکٹس نے جیت لیا٬گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول نیو ملتان کے سر سبز گراؤنڈ پر کھیلے گئے فائنل میں اگرچہ لجپال کلب لیہ کو صفر کے مقابلے میں 5 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا مگر ہاکٹس کے سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے خلاف لجپال لیہ کے ینگ ٹیلنٹ نے جاندار کھیل پیش کر کے گراؤنڈ میں موجود شائقین کے دل جیت لیے۔ ملتان ہاکٹس کلب کے زیر اہتمام جشن ازادی ہاکی گولڈ کپ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ میزبان ملتان ہاکٹس کلب ملتان اور لجپال ہاکی کلب لیہ کے درمیان کھیلا گیا۔ہاکٹس نے پہلے کوارٹر کے کھیل میں محمد ساران قمر نے اپنی ٹیم ہاکٹس کو ایک گول کی برتری دلوا دی٫ لجپال کلب لیہ کی طرف سے ملتان کی ٹیم پر بہت سے اٹیک ہوئے مگر ہاکٹس نے ڈیفنس کرتے ہوئے ڈیفنس نے کوئی بھی گول ہونے نہیں دیا٬ دوسرے کوارٹر میں بھی ہاکٹس کی ایک اور کامیاب موو کو اٹیک پر محمد ساران قمر نے اپنی ٹیم کے دوسرے گول میں تبدیل کیا٬ ۔تیسرے کوارٹر میں ملتان ہاکٹس کی طرف سے خوبصورت موو پر محمد صنان نے ہاکٹس کی طرف سے تیسرا گول کردیا٬ تیسرے کوارٹر میں سکور 3-0 تھا.
لیہ لجپال کلب کے متواتر حملے٬ چیمپئن ہاکٹس کے مضبوط دفاع کو چیرتے ہوئے بار بار ڈی تک رسائی٬ مگر ایک گول بھی نہ اتارا جا سکا
دوسری طرف لیہ لجپال نے دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں اٹیکنگ حکمت عملی برقرار رکھی اور ہاکٹس کے مضبوط دفاع کو چیرتے ہوئے بار بار ڈی میں رسائی حاصل کی پنلٹی کارنرز بھی یکے بعد دیگرے حاصل کیے مگر ایک گول بھی نہ اتارا جا سکا٬ ہاکٹس ملتان کے گول کیپر مبین نے بھی یقینی گول بچائے ۔میچ کے چوتھے کوارٹر میں چوتھا گول محمد سنان نے ایک دلکش موو پر گول کر کے لیڈ 4-0 کر دی میچ کا پانچواں اور اخری گول محمد ساران قمر نے کیا۔
ٹرافی چیمپئن ہاکٹس کے گول پوسٹ پر بار بار حملہ اور ہوتے ہوئے لجپال لیہ کے فرنٹ لائن کھلاڑیوں کی گول حکمت عملی کو فل بیک ڈیفینڈر امان اللہ٬ شاہد بھٹی اور مڈفیلڈر محمد وسیم سینٹر ہاف اور شاہد بھٹی نے ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا٬ ایمپائر نگ کے فرائض کامران شریف انٹرنیشنل اور ذیشان علمدار نے انجام دیئے۔ فیلڈ جیوری غضمفر عباس اور بلال سینئر اور ماسٹر اقبال پر مشتمل تھی٬ پلیئر اف ٹورنامنٹ لجپال لیہ کے محمد فیضان قرار پائےہاکٹس ملتان کے مبین بیسٹ گول کیپر ٹرافی ملتان ہاکٹس کے مبین کے نام رہی٬ ٹورنامنٹ کے بہترین خوبصورت گول ہولڈر ٹائٹل اور بیسٹ سکورر محمد سنان قرار دیئے گئے٫ فائنل میچ اور تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی انٹرنیشنل فٹ بالر عابد حسین تھے جو کہ اس وقت انٹرنیشنل فٹ بال فیڈریشن کے ایگزیکٹو ممبر بھی ہیں٬ انٹرنیشنل ہاکی پلیئر مقصود خان٫ بریگیڈیئر (ر) مسرور ملک٫ سابق صدر ملتان ڈسٹرکٹ ہاکی حامد چوہدری اور تھری سٹار ہوزری کے جنرل منیجر مہمانان اعزاز تھے٬ محمد بلال نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو سپورٹ کیا اور ایونٹ کے چاروں روز کھلاڑیوں و آفیشلز کیلئے پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا