پاکستان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ کیلئے نامزدگی طریقہ کار بارے ایس جی نیوز خصوصی رپورٹ

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

یوم ازادی2025ء کے موقع پر پاکستان کے اعلی سول و عسکری ایوارڈز کے لیے ایسی شخصیات کو منتخب کیا گیا کہ جنہوں نے اپریل مئی میں بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں اسے ناکوں چنے چبوا دیئے٬ دھول چٹا دی اور سفارتی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو متاثرکن انداز میں پیش کرنے کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔افواج پاکستان کے جنگی آپریشن ’بنیان مرصوص‘ اور ’معرکہ حق‘ میں نمایاں خدمات دینے انجام دینے والی جن شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سیریز کے قابل سمجھا گیا ان میں سے بعض شخصیات کو لے کر سول ایوارڈز فہرست 2025ء پر تنقید کی جارہی ہے اور ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا بلکہ ہر سال کوئی نہ کوئی شخصیت ناقدین کے لیے موضوع گفتگو بنتی ہے ۔اس بحث سے بالا تر ہو کر کہ کون حقدار تھا اور کسے محض نوازا گیا ٬ سول ایوارڈز کیلئے نامزدگی کا قانون ضابطہ ایس او پیز کیا ہیں اس حوالے سے ایس جی نیوز ویب سائٹ پر ایک خصوصی رپورٹ پیش کی جا رہی ہے

سول ایوارڈز کیلئے نامزدگی کے قواعد و ضوابط

پاکستان میں سول اعزازات کے لیے نامزدگی کا جو اعلیٰ معیار طے ٬ مقرر کیا گیا ہے اسے آئینِ پاکستان 1973 کے آرٹیکل 259 کا باقاعدہ حصہ بھی بنایا گیا ہے جس کے مطابق صدرِ مملکت کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ وطن عزیز کی سربلندی کیلئے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی پاکستانی شہریوں اور ایسے غیر ملکیوں کو بھی کہ جنہوں نے پاکستان کیلئے کوئی خاص کارنامہ انجام دیا ہو٫ پاکستان کے حق میں عالمی فورم پر مؤثر آواز بلند کی ہو٫ کو وفاقی حکومت کی پاکستان کا سب بڑا سول ایوارڈز دیا جائے ۔ تاہم اس نامزدگی کے عمل کو مزید صاف اور شفاف بنانے کیلئے بھی باقاعدہ ایکٹ ترتیب دیا گیاہے جو’ڈیکوریشنز ایکٹ 1975‘ کہلاتا ہے ٫ اس ایکٹ کے تحت اعزازات کے قیام، ان کی منسوخی یا عطا کرنے کے طریقہ کار طے کیا جاتا ہے اور صدر مملکت کی منظوری کے بغیر کسی شخص کو یہ اعزاز پہننے یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں مل سکتی ہے۔

سول ایوارڈز کا اعزاز حاصل کرنیوالی شخصیات کی نامزدگی کا عمل مختلف مراحل سے گزرتا ہے عمل کئی مراحل سے گزرتا ہے۔ ہر سال دسمبر میں متعلقہ شعبہ جات کی وزارت اور متعلقہ صوبائی محکمے پاکستان کیلئے قابل ذکر خدمات انجام دینے والی شخصیات کے نام منتخب کر کے کابینہ کے ڈویژن کو دستاویزی ریکارڈ کے ساتھ ارسال کرتی ہیں۔ یہ دستاویزی ریکارڈ مزید چھان بین کیلئے مزید تین مراحل پر مشتمل تصدیقی عمل سے گزرتا ہے۔ سول ایوارڈکیلئے نامزد شخصیت کی وطن عزیز کے لیے نمایاں خدمات کا دستیاب شواہد کے پس منظر میں جائزہ لے کر یہ تعین کیا جاتا ہے کہ کیا واقعی یہ شخصیت پاکستان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ کی حقدار ہے بھی یا نہیں! آخری مرحلہ میں سول ایوارڈز کے لیے منتخب شخصیات کی یہ فہرست صدرِ مملکت کو بھیجی جاتی ہے، اور ان منتخب شخصیات کا اعلان 14 اگست کو کیا جاتا ہے اور 23 مارچ کو یومِ پاکستان کے موقع پر ان منتخب شخصیات کو مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ سرکاری مہمان خاص کی حیثیت سے مدعو کیا جاتا ہے اور ایوان صدر یا گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریبات میں سول ایوارڈ عطا کیا جاتا ہے ۔

  • Related Posts

    وطن عزیز کا نام روشن کرنے والی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے نامور 263 شخصیات کو پاکستان سول ایوارڈ دینے کا اعلان

    :محمد ندیم قیصر…

    یوم آزادی پر فیلڈ مارشل کو ہلال جرات، بلاول کو نشان امتیاز: سول و عسکری شخصیات لیےاعلیٰ اعزازات٬ نامور صحافیوں کیلئے تمغہ امتیاز

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *