ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز : پرتھ سکارچرز نے پاکستان شاہینز کو ہرادیا٬فیصل اکرم کی پانچ وکٹوں کی شاندار کارکردگی۔

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

پرتھ سکارچرز نے پاکستان شاہینز کو ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کےدوسرے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی ۔اس میچ کی خاص بات فیصل اکرم کی پانچ وکٹوں کی شاندار کارکردگی تھی۔شاہینز نے پہلے میچ میں بنگلہ دیش اے کو79 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 18 اعشاریہ 5 اوورز میں 111 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پرتھ سکارچرز نے مطلوبہ سکور 18 اعشاریہ ایک اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔پاکستان شاہینز کی اننگز میں وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔سعد مسعود 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 42 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔محمد فائق نے 2 چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے ۔ معاذ صداقت نے 14 رنز کی اننگز کھیلی۔خواجہ نافع صفر، یاسر خان 3، عبدالصمد 2 اور کپتان عرفان خان 8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پرتھ سکارچرز کی طرف سے میتھیو کیلی نے 14 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔ لیوک ہالٹ براڈی کوچ اور برائس جیکسن نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔پاکستان شاہینز کے بولرز خصوصاً فیصل اکرم کی شاندار بولنگ کے سبب پرتھ سکارچرز کو ہدف تک پہنچنے کے لیے تگ ودو کرنی پڑی۔اس کی اننگز میں جوئیل کرٹس تین چوکوں کی مدد سے 31 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے ۔ نکولس ہابسن نے27 رنز بنائے۔

فیصل اکرم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 16 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔عبید شاہ ۔وسیم جونیئر اور سعد مسعود نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیاپاکستان شاہینز اپنا تیسرا میچ 18 اگست کو میلبرن رینی گیڈز کے خلاف کھیلے گی۔

  • Related Posts

    یو اے ای ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان

    : محمد ندیم…

    تباہ حال شاہراہوں کی بحالی کیلئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *