
: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
لودہراں کے قریب عوام ایکسپریس کو حادثہ میں ایک مسافر جاں بحق اور 21 مسافر زخمی ہوگئے٬ حادثہ کے باعث 2 کوچز پٹری سے اتری اور لگیج وین سمیت 3 الٹ گئیں٬
پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کوحادثہ لودھراں ریلوے سٹیشن کے قریب پیش آیا۔ریلوے ترجمان کے مطابق دو شدید زخمیوں کو بہاولپور ہسپتال طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دیگر معمولی زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لودھراں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
ہنگامی بنیاد پر ٹریک کی بحالی اور دیگر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا اور حادثہ والی ٹرین کے مسافروں کو متبادل ٹرین کے ساتھ منزل کی طرف روانہ کیا گیا٬دیگر ٹرینوں کو اپ ٹریک سے گزارا جا رہا ہے٬ کوئی ٹرین متاثر نہیں ہوئی۔
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کے افسوسناک حادثہ کا نوٹس لے لیا٬حادثہ کی فوری انکوائری کا حکم دے دیا اور سات روز میں رپورٹ طلب کر لی٬وزیر ریلوے کا ایک مسافر کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی ہے٬دریں اثناء عوام ایکسپریس حادثہ کے بعد وزیر ریلوے نے اپنا دورہ کراچی منسوخ کر دیا اور لاہور کیلیے روانہ ہو گئے۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا، وفاقی وزیر ریلوے صدارت کریں گےاور کل 18 اگست بروز سوموار کو لودھراں میں جائے حادثہ کا معائنہ بھی کریں گے ٫ وفاقی وزیر نے واضح کیا ہے کہ کسی طور پر بھی کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے، حادثہ کے ذمہ داران کے خلاف صرف تادیبی کارروائی یا ٹرانسفر نہیں کریں گے،سخت ترین ایکشن لیں گے، محمد حنیف عباسی نے مزید کہا کہ ریلوے میں اصلاحات شروع کر دی ہیں، ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے
علاوہ ازیں ڈی ایس ملتان اور میڈیکل ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئے مسافروں کو ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کرنے اور ریلوے عملہ کو امدادی کام جلد مکمل کرکے ڈاؤن ٹریک بحال کرنے کا حکم بھی دیا گیا٬