عوام ایکسپریس حادثہ بارے تحقیقات کا آغاز ٬ایف جی آئی ریلویز عامر نثار چودھری انکوائری افسر مقرر٬

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

لودہراں کے قریب عوام ایکسپریس کو پیش آنیوالے حادثہ کی تحقیقات کیلئےفیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز عامر نثار چودھری کو انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا٬ وہ عوام ایکسپریس 19اور20 اگست بروز سوموار اور منگل کو ڈی ایس آفس ملتان کے کمیٹی روم میں تحقیقات کا آغاز کریں گے 14 ڈاؤن عوام ایکسپریس کو 17 اگست بروز اتوار کی صبح حادثہ پیش آیا تھا جب یہ مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی تھی جس کے نتیجہ میں ایک مسافر موقع پر جاں بحق اور 22زخمی ہو گئے تھے ٬ ڈی ریلمنٹ انکوائری میں شریک ہونیوالوں کو مکمل تحفظ دینے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے٬

انکوائری کا آغاز صبح نو بجے ہو گا۔ اس دوران فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز حادثہ کے حوالے سے کسی طرح کی بھی اطلاع رکھنے والے شخص سے ملاقات کے لیے دستیاب ہوں گے۔حکومتِ پاکستان کے قوانین کے تحت یہ اطلاع علامہ اقبال روڈ پر واقع ایف جی آئی آر کے دفتر میں بذریعہ ڈاک 22 اگست تک بھی پہنچائی جا سکتی ہے۔

عامر نثار چودھری نے کہا ہے کہ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ انکوائری کے سلسلہ میں تمام عوامل کو مدنظر رکھا جائے گا اور کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے صاف و شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔

  • Related Posts

    انصاف کرو کہ یہ تقوی کے قریب ہے٬ ہائیکورٹ چوک میں دلکش مینار کا افتتاح

    : محمد ندیم…

    کپاس کی نگہداشت بارے ایگریکلچر ہاؤس میں صوبائی سطح کی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد٬ کپاس کی55 لاکھ گانٹھ کا خصوصی ٹاسک۔

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *