
: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سکولز کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کردیا۔پروگرام میں ملک بھر سے 39 اضلاع کے 400 سے زائد سکول حصہ لیں گے۔پہلے مرحلے میں ان تمام سکولز میں ٹرائلز کے ذریعے ٹیمیں منتخب ہوں گی۔پی سی بی کے 60 سے زیادہ کوچز تمام منتخب شدہ سکولز میں ٹرائلز لیں گے۔ستمبر کے تیسرے ہفتے میں400 سے زائد سکولز کا 40 اوورز کا ٹورنامنٹ شروع ہوگا۔
ون ڈے ٹورنامنٹ کی بہترین 100 ٹیمیں ویک اینڈ سکولز لیگ میں شرکت کریں گی۔ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کے مطابق ویک اینڈ سکولز لیگ دو روزہ میچز پر مشتمل ہوگی۔ ون ڈے ٹورنامنٹ کی چیمپئن سکول ٹیم بیرون ملک دورہ کرے گی۔سکولز ٹورنامنٹ کے ٹاپ پرفارمر پی سی بی انڈر 15 اور انڈر 17 ٹورنامنٹس میں شرکت کریں گے۔سکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی ساری فنڈنگ پی سی بی کرے گا، سکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے بچے تعلیم کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلیں گے٬پی سی بی ملک بھر میں 168 سکول گراؤنڈ آباد کرے گا۔