برسلز میں فیلڈمارشل نے کوئی سیاسی بات نہیں کی، نہ ہی کسی کو انٹرویو دیا،9مئی فوج نہیں ، قوم کا مسئلہ ہے:ترجمان پاک فوج

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

پاک فوج کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ برسلز میں فیلڈمارشل نے کوئی سیاسی بات نہیں کی، نہ ہی کسی کو انٹرویو دیا،9مئی فوج نہیں ، قوم کا مسئلہ ہے، 9مئی سے متعلقہ لوگوں کو قانون کا سامناکرنا پڑےگا، معافی مانگنے سے قانونی عمل نہیں رکے گا۔
ایک تعلیمی ادارے سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو اور سوالات کے جواب دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہنا تھاکہ معافی مانگنے سے قانونی عمل نہیں رکے گا، 9مئی کرنے والوں، سہولت کاروں اور ذمہ داروں کو قانونی کارروائی کا سامناکرناپڑے گا،جو بھی ہو، مقد مات کا سامنا کرے، یہ فوج کا نہیں، قوم کا مسئلہ ہے۔ان کا مزید کہناتھاکہ برسلز میں فیلڈ مارشل نے کوئی سیاسی یا پی ٹی آئی سے متعلق بات نہیں کی اور نہ ہی کسی معافی کی بات کی، تقریب میں سینکڑوں لوگ تھے ، سینکڑوں لوگوں کے ساتھ تصاویر بنی ہیں ، کسی کو انٹرویو نہیں دیا، ان کی گفتگو کو توڑ مروڑ کر انٹرویو بنا کرپیش کیاگیا، سینئر صحافی نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

  • Related Posts

    گورنر خیبر پختونخوا کی ملتان آمد٬ سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ جشن میلاد النبی ریلی میں ش رکت٬ جشن میلاد ریلی باعث سعادت٬ چیئرمین سینیٹ کی ایس جی نیوز ہیڈ زاہد عباس ملک سے خصوصی گفتگو

    : محمد ندیم…

    خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا 1500 واں یوم ولادت مذہبی عقیدت و احترام اور یوم دفاع ملی جوش جذبہ بنیان المرصوص کے ساتھ منایا گیا٬ سیلاب زدگان کیلئے امدادی سرگرمیوں کا عزم

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *