پی سی بی کو سکولز سے باصلاحیت ٹیلنٹ کی تلاش٬ طالبعلم کرکٹرز کا جم غفیر امڈ آیا

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان سمیت پاکستان بھر نئے کرکٹرز کی تلاش کیلئے سکول ایج گروپ کو فوکس کر لیا اس سلسلے میں ملتان کے مرکزی کرکٹ سٹیڈیم ایم سی سی سٹیڈیم پر ٹرائلز کا آغاز کیا گیا جس میں سینکڑوں طالب علم کرکٹرز نے شرکت کی اور اس اقدام کو بہترین قرار دیتے ہوئے مستقل بنیاد پر جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔پی سی بی سکولز ٹرائلز کا جائزہ لینے کیلئے عوام و خواص کی بڑی تعداد بھی ایم سی سی سٹیڈیم میں آئی ہوئی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کرکے احسن اقدام اٹھایا ہے۔

پی سی بی نے سکولوں سے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے ماضی میں بھی مختلف کامیاب پروگرام متعارف کروائے تاہم اس مرتبہ ایک منفرد اضافہ یہ کیا گیا کہ پہلے ایک ونڈو اوپن کی گئی اور کرکٹ پروموشن میں دلچسپی رکھنے والے سکولوں کو چھان بین کے بعد رجسٹرڈ کیا گیا٬ اور ٹرائلز کے موقع پر سکولوں کا ان کے نام کے پلے کارڈ کے ساتھ فلیگ مارچ کیا گیا اور ہر سکول سے منتخب کیے گئے کرکٹرز کی صلاحیتوں کی ایم سی سی سٹیڈیم میں صبح سے سہ پہر ڈھلنے تک جانچ پرکھ کی گئی٬ سلیکشن کرنیوالے کوچز میں کلیم۔فاروقی اور سلیم شہزاد شامل تھے۔

پی سی بی ٹرائلز میں سکولوں میں زیر تعلیم کرکٹرز کی بھرپور شرکت دیگر کھیلوں کی تنظیموں کیلئے واضح پیغام ہے کہ انہیں بھی سکولوں سے اپنے اپنے کھیلوں کے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کی حکمت عملی اپنانی چاہیے۔

  • Related Posts

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کی چیمپئن ٹرافی٬ کپتان اور آفریدی نے میچ فیس بھی سیلاب متاثرین کے نام کر دی٬ قومی ویمنز ٹیم اور آفیشلز کے ایشیاء کپ کیلئے نیک خواہشات

      : محمد…

    ایشیا کپ مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے عرب کے دلکش صحرائی میدانوں پر شروع٬پاکستان پہلے میچ میں12 ستمبر کو عمان کے خلاف مدمقابل

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *