
: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
سابق آئی جی پولیس ٬ ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن لاہور میجر (ر) سید ابن حسین نے زندگی کی 71 بہاریں دیکھ لیں ۔وہ اپنی سالگرہ کل 28 اگست کو منائیں گے ۔انہوں نے پاک آرمی کے علاوہ پنجاب پولیس ٬ موٹر وے پولیس اور ریلویز پولیس میں اعلی عہدوں پر اپنی تعیناتی کے دوران بےمیثال پیشہ وارانہ خدمات انجام دیں۔
سابق آئی جی پولیس ٬ ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن لاہور میجر (ر) سید ابن حسین نے زندگی کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے تعلیمی کیریئر اور عملی زندگی کے حوالے سے کارناموں بارے ایک جائزہ رپورٹ پیش کی جارہی ہے جس میں ان کی پاک آرمی ٫ پنجاب پولیس٬ موٹر وے پولیس٬ پاک ریلویز اور پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ممبر کی حیثیت سے خدمات کا جائزہ لیا جائے گا۔
سابق آئی جی پولیس ٬ ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن لاہور میجر (ر) سید ابن حسین 28 اگست 1954 کو ملتان میں پیدا ہوئے٬ ابتدائی تعلیم سینٹ میریز کونونٹ سکول ملتان اور لا سال ہائی سکول ملتان سے اور اعلیٰ تعلیم فارمن کرسچن کالج اور یونیورسٹی لاہور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول و پشاور یونیورسٹی سے حاصل کی۔
انہوں نے1976ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا اور میجر کے عہدے تک پہنچے تو پولیس سروس آف پاکستان مقابلے کے امتحان کے ذریعے 1989ء میں پولیس سروس جوائن کی۔ انہوں نے پیشہ وارانہ عملی زندگی میں پنجاب پولیس کے علاوہ موٹر وے پولیس میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں٬ موٹر وے پولیس میں قانون کی یکساں عملداری، شفافیت اور عوام دوست پولیسنگ کو یقینی بنایا۔ نوجوان افسران کے لئے جدید تربیت اور اخلاقی اقدار کو ترجیح دی۔
پنجاب پولیس میں اصلاحات کے حوالے سے سید ابن حسین کی گراں قدر خدمات کے مطابق جرائم کے سدِباب٬ تفتیشی نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا اور عوام دوست پولیسنگ کے کلچر کو فروغ دیا۔
آئی جی ریلوے پولیس کی حیثیت سے مسافروں کی جان و مال کے تحفظ اور ریلوے املاک کی حفاظت کے لئے نئے سکیورٹی اقدامات کیے۔پنجاب پبلک سروس کمیشن میں ممبر کی حیثیت سے بھی آپ کا نمایاں کردار کیا رہا٬ شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتی کا نظام مضبوط کیا۔ نوجوان نسل کے لئے مساوی مواقع یقینی بنائے اور امتحانی نظام میں اصلاحات کیں۔
سابق آئی جی پولیس ٬ ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن لاہور میجر (ر) سید ابن حسین نے اپنی 71ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام انہوں نے قوم کے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرا پیغام یہی ہے کہ محنت، دیانت داری اور میرٹ پر یقین رکھیں۔ یہی اصول آپ کو عملی زندگی میں نمایاں کامیابی و کامرانی سے ہمکنار کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ عملی زندگی میں مشکلات کا آنا قدرتی امر ہے لیکن آزمائش کی گھڑی میں ثابت قدمی کے ساتھ جوانمردی سے سامنا کرنے سے آگے بڑھنے کا حوصلہ ملتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہر مشکل کے بعد آسانی کا وعدہ ہے۔