دوسرا چیف آف آرمی سٹاف انٹرکلب ہاکی چیمپئن شپ ڈویژن لیول ٹو راؤنڈ وہاڑی سپورٹس کلب وہاڑی نے جیت لیا

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

دوسرا چیف آف آرمی سٹاف انٹرکلب ہاکی چیمپئن شپ ڈویژن لیول ٹو راؤنڈ وہاڑی سپورٹس کلب وہاڑی نے جیت لیا متی تل آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم پر کھیلے گئے ملتان ڈویژن راؤنڈ کے فائنل میچ میں وہاڑی سپورٹس کلب وہاڑی نے شاہ رکن عالم کلب ملتان کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔وہاڑی سپورٹس کلب وہاڑی نے چیف اف آف آرمی ہاکی چیمپئن شپ کے تیسرے راؤنڈ صوبائی لیول لاہور کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔ فائنل میچ کے مہماں خصوصی ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخآری تھے اس موقع پر ایس ای میپکو انجینئر وسیم اختر۔ سیکرٹری میپکو سپورٹس حیدر عثمان اٹھنگل۔ ڈسٹرکٹ صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان میاں ظفر اللہ بھٹی۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم ۔ایس ڈی او اسسٹنٹ منیجر میپکو ہاکی ٹیم غلام مصطفیٰ مجاہد ڈائریکٹر ٹورنامنٹ کاشف علی انٹرنیشنل کھلاڑی بھی موجود تھے ۔تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر آرگنائزنگ سیکرٹری کامران شریف چوہدری نے ایونٹ بارے بریفنگ پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری نے اپنے خطاب میں چیف آف آرمی سٹاف حافظ عاصم منیر کی قومی کھیل کی پروموشن کیلئے خدمات کا زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک آرمی کے سربراہ کی ذاتی دلچسپی سے ہاکی کا نیا ٹیلنٹ دریافت ہو رہا ہے اور کھیلنے کے بہترین مواقع بھی میسر آرہے ہیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری نے چیمپئن۔ رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں ۔ گولڈ سلور میڈلز مہمانوں ۔ ارگنائزنگ کمیٹی کے ممبران اور منتظمین میں خصوصی شیلڈز تقسیم کیں۔

آرگنائزنگ سیکرٹری کامران شریف چوہدری نے بریفنگ میں بتایا کہ چیف آف آرمی سٹاف انٹرکلب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے ڈویژن لیول سے قبل تحصیل سطح پر ڈسٹرکٹ لیول چیف آف آرمی سٹاف ہاکی چیمپئن شپ کروائی گئی تھی اور ڈسٹرکٹ لیول کی چیمپئن ٹیموں نے ڈویژن لیول کیلئے کوالیفائی کیا ۔ وہاڑی۔ ملتان ۔ خانیوال اور لودہراں لیول کی ڈسٹرکٹ چیمپئن ٹیموں نے 18اور 19 جنوری 2025ء کو منعقدہ ڈویژن لیول ٹو مقابلوں میں شرکت کی جس میں وہاڑی نے فاتح بننے کا اعزاز حاصل کیا اور ملتان رنر اپ رہا ۔ کامران شریف چوہدری نے مزید بتایا کہ وہاڑی کی ٹیم لیول تھری انٹر ڈویژن پنجاب لیول مقابلوں میں اپنے ڈویژن ملتان کی نمائندگی کرے گی۔

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *