منہ زور سیلاب ملتان کی طرف بڑھنے لگا ٬ کل سات لاکھ سے زائد کیوسک کا ریلا دریائے چناب سے گزرے گا٬ 138 موضع جات متاثر ہونے کا خدشہ

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

منہ زور سیلاب ملتان کی طرف بڑھنے لگا ٬ کل سات لاکھ سے زائد کیوسک کا ریلا دریائے چناب سے گزرے گا٬ 138 موضع جات متاثر ہونے کا خدشہ ہے ٬ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو اور سی پی او صادق علی ڈوگر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں مزید بتایا کہ دریائی علاقوں میں رہائش پذیر ابادی فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جانے کی اپیل کی ۔

بریفننگ میں مزید بتایا گیا کہ سیلاب سے 138 موضع جات متاثر ہو سکتے ہیں،38 امدادی کیمپ مختلف مقامات پر لگا دئیے ہیں۔ ریسکیو ، اریگیشن سمیت تمام محکمے فیلڈ میں ہیں۔
ایسے متاثرین جو دریائی بیلٹ میں موجود ہیں انکو پولیس کی مدد سے انخلاء کر رہے ہیں۔بریفننگ میں امدادی سرگرمیوں بارے مزید بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 138 موضع میں  تین لاکھ متاثرین کی نقل مکانی کروانی ہے۔45 ہزار لوگوں کا انخلاء مکمل کر لیا گیا ہے۔باقی دو دن میں تمام متاثرین کے انخلاء کو یقینی بنایا جائے گا۔

بپھرے ہوئے سیلاب کے بدترین نقصان کو کم سے کم کرنے کیلئے پلان بارے بھی بریفننگ دی گئی جس کے مطابق ضرورت پڑی تو ہیڈ محمد والا ، شیر شاہ پر بریچ کیا جائے گا۔ شہریوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، ایسی جگہ بند نہیں توڑا جائے گا کہ جس سے آبادی کو نقصان ہو٬ بند کہاں سے توڑے جائیں گے اس کا فیصلہ اریگیشن سمیت دیگر محکموں کی میٹنگ کے بعد ہوگا.سب سے پہلی ترجیح ہے لوگوں کا انخلاء کریں ،دریا کا بیٹ یروں مکمل طور پر سیلاب کی زد میں آئے گا٬جس مقام پر شگاف ڈالے جائیں گے ان علاقوں سے بھی شہریوں کو نکالیں گے٬دریائی علاقوں میں رہنے واے ایک ایک متاثرہ فرد کو وہاں سے نکالا جائے گا٬ سیلابی علاقوں سے انخلاء کروائے گئے جانوروں کوامدادی کیمپوں چارہ ، لائیو سٹاک ہر سہولت ملے گی ۔

  • Related Posts

    گورنر خیبر پختونخوا کی ملتان آمد٬ سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ جشن میلاد النبی ریلی میں ش رکت٬ جشن میلاد ریلی باعث سعادت٬ چیئرمین سینیٹ کی ایس جی نیوز ہیڈ زاہد عباس ملک سے خصوصی گفتگو

    : محمد ندیم…

    خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا 1500 واں یوم ولادت مذہبی عقیدت و احترام اور یوم دفاع ملی جوش جذبہ بنیان المرصوص کے ساتھ منایا گیا٬ سیلاب زدگان کیلئے امدادی سرگرمیوں کا عزم

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *