ملتان بینکرز کلب اور سٹیٹ بینک ملتان کے زیراہتمام پہلا ایس بی پی گورنر گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ: آج لیگ راؤنڈ اختتام پذیر ٬ کل دونوں سیمی اور پرسوں فائنل ہو گا

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

ملتان بینکرز کلب اور سٹیٹ بینک ملتان کے زیراہتمام پہلے ایس بی پی گورنر گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے نویں روز مزید تین میچز کا فیصلہ ہوا٬ ریفریز کی کھلاڑیوں حتیٰ کہ گراؤنڈ کے باہر بیٹھے تماشائیوں کے ساتھ بھی نوک جھونک کے ہلکے پھلکے ناخوشگوار واقعات پیش آئے ٬ تاہم مجموعی طور پر میچز کا ماحول معمول کے مطابق پر سکون رہا ۔آج چار ستمبر بروز جمعرات کو لیگ راؤنڈ اختتام پذیر ہوں اور کل پانچ ستمبر سے ناک آؤٹ مرحلہ کا آغاز ہو گا٬ دونوں سیمی فائنل کل بروز جمعہ مبارک کو اور فائنل میچ پرسوں بروز ہفتہ کو ہو گا آج جمعرات کو تین میچز ہوں گے دونوں پول کی ٹیمیں پوائنٹس کی بنیاد پر سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

ایونٹ کے نویں روز کھیلے گئے میچز کی تفصیلات کے مطابق بینک الفلاح،حبیب بنک نے اپنے اپنے میچز جیت لئے سٹیٹ بینک،مسلم کمرشل بینک اورمیزان بنک کی ٹیمیں ہار گئیں٬ بدھ کو پہلا میچ الفلاح اور سٹیٹ بینک کے مابین ہوا جو کہ الفلاح بنک نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے کامیابی حاصل کی علی آصف میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے میچ میں سٹیٹ بنک کی ٹیم نے ریفری ابراہیم انصاری کی جانب سے گول نہ دئیے جانے پر احتجا ج بھی کیا۔ملتان بینکرز کلب اور سٹیٹ بینک کی کرسی اعزاز سیریز میں اس میچ کے مہمان خصوصی سابق انٹر نیشنل فٹبالر اور سابق کوچ پاکستان واپڈا فٹبال ٹیم رانا باقر تھے۔

دوسرے میچ میں حبیب بنک نے مسلم کمرشل بنک کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا وجاہت میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تیسرے میچ میں بنک الحبیب اور میزان بنک کے مابین کھیلا گیاجو کہ بنک الحبیب 2کے مقابلے میں 3گول سے جیت لیا اس میچ کے مہمان خصوصی تنویر احمد تھے ان کا ٹیموں سے تعارف کرایا گیا ۔ آج4ستمبر جمعرات کو بھی تین میچز کھیلے جائیں گے پہلا میچ الفلاح اور بنک آف پنجاب دوسرا بنک الحبیب اور مسلم کمرشل بنک تیسرا میزان بنک اور یونائیٹڈ بنک کے مابین کھیلا جائے گا آج چار ستمبر بروز جمعرات کو لیگ میچز کے اختتام پر دونوں پول کی ٹیموں کے پوائنٹس کی بنیاد پر سیمی فائنل ٹیموں کا اعلان کیا جائے گا جو کہ جمعہ کو ہو گا٬ بروز ہفتہ 6ستمبر کو فائنل میچ اور تقریب تقسیم انعامات منعقد ہو گی۔

  • Related Posts

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کی چیمپئن ٹرافی٬ کپتان اور آفریدی نے میچ فیس بھی سیلاب متاثرین کے نام کر دی٬ قومی ویمنز ٹیم اور آفیشلز کے ایشیاء کپ کیلئے نیک خواہشات

      : محمد…

    ایشیا کپ مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے عرب کے دلکش صحرائی میدانوں پر شروع٬پاکستان پہلے میچ میں12 ستمبر کو عمان کے خلاف مدمقابل

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *