ملتان بینکرز کے زیر اہتمام پہلا ایس بی پی گورنرز گولڈ کپ فٹبال: فائنل فور کی لائن اپ مکمل٬ آج دونوں سیمی فائنل شیڈول

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

ملتان بینکرز کے زیر اہتمام پہلا ایس بی پی گورنرز گولڈ کپ فٹبال: فائنل فور کی لائن اپ مکمل ہوگئی٬ آج 5ستمبر بروز جمعہ مبارک کو ایونٹ کےدونوں سیمی فائنل شیڈول ہیں ٬ پہلا سیمی فائنل بعد نماز جمعہ دو بجے کھیلا جائے گا٬ دوسرا سیمی فائنل میچ بعد سہ پہر چار بجے شروع ہو گا۔ فائنل میچ کل چھ ستمبر بروز ہفتہ کو ہو گا.سیمی فائنل کیلئے بنک الحبیب٬ میزان ٬ اے بی ایل اور الفلاح نے کوالیفائی کیا ہے۔

دریں اثناء جمعرات کو بھی سپورٹس کمپلیکس ملتان کے فٹ بال گراؤنڈ پر تین لیگ میچز کھیلے گئے بنک الفلاح،بنک الحبیب اور میزان بنک نے اپنے اپنے میچز جیت لئے بنک آف پنجاب مسلم کمرشل بنک یو بی ایل اورالائیڈ بنک ہار گئے لیگ راؤنڈ کے آخری روز پہلا میچ بنک الفلاح اور بنک آف پنجاب کے مابین ہوا جو کہ بنک الفلاح نے صفر کے مقابلے ایک گول سے جیت لیا میچ کا واحد گول علی نے کیا اور مین آف دی میچ رہے دوسرے میچ میں بنک الحبیب نے صفر کے مقابلے میں مسلم کمرشل بنک کو 4گول سے ہرا دیا طلحہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تیسرے میچ میں میزان بنک نے یونائیٹڈ بنک کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرادیا میچ کا واحد گول کرنے والے کھلاڑی رئیس کو چیف منیجر سٹیٹ بنک جاوید اقبال مارتھ کی جانب سے 5ہزار کیش انعام اور اوور آل بہترین کھیل پیش کرنے پر عبدالرحمان کو فٹبال انعام دیا۔ ٹیموں کا مہمان خصوصی موسیٰ خان سے تعارف کروایا گیا۔

  • Related Posts

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کی چیمپئن ٹرافی٬ کپتان اور آفریدی نے میچ فیس بھی سیلاب متاثرین کے نام کر دی٬ قومی ویمنز ٹیم اور آفیشلز کے ایشیاء کپ کیلئے نیک خواہشات

      : محمد…

    ایشیا کپ مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے عرب کے دلکش صحرائی میدانوں پر شروع٬پاکستان پہلے میچ میں12 ستمبر کو عمان کے خلاف مدمقابل

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *