
: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
بھورے ریچھ نے پاکستانی گلوکارہ قراۃلعین بلوچ پر حملہ کردیا٬ گلوکارہ قراۃ العین بلوچ نے اپنے عزیز واقارب کے ساتھ گلگت بلتستان کے سیاحتی دورہ پر تھیں اور انہوں نے دیوسائی نیشنل پارک بڑا پانی کے قریب رات کیمپنگ کی تھی کہ جمعرات 4 ستمبر، 2025ءکی شب کو بھورے ریچھ نے ان پر حملہ کردیا، جس کی وجہ سے گلوکارہ زخمی ہوئی اور ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں فوری طور پر سکردو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں گلوکارہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق کہنا ہے کہ کیمپ دیوسائی میں موجود ہوٹل ایریا سے کچھ فاصلے پر لگایا گیا تھا۔
دوسری جانب گلوکارہ قرآۃ العین پر بھورے ریچھ کے حملہ کے بعد گلگت بلتستان انتظامیہ نے دیوساٸی نیشنل پارک میں رات کی کیمپنگ کرنے والے سیاحوں کو ایک بار پھر ہدایت کی ہے کہ وہ کیمپنگ ہوٹل ایریا کے قریب کریں تاکہ موذی جانوروں کے حملہ سے محفوظ رہا جاسکے۔